لڑکیوں جیسی شکل کا 15 سالہ جاپانی لڑکا انٹرنیٹ پر مقبول

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 دسمبر 2018 23:53

لڑکیوں جیسی شکل کا 15 سالہ جاپانی لڑکا  انٹرنیٹ پر مقبول

ایک 15 سالہ جاپانی لڑکے کو اپنی لڑکیوں جیسی صورت کی وجہ سے نہ صرف جاپان بلکہ ہمسائے جنوبی کوریا میں بھی کافی توجہ مل رہی ہے۔
ادیگام باکو نے پچھلے ماہ کے آخر میں جاپان کے مقبول ٹیلنٹ کے مقابلے جونون سپر بوائے میں حصہ لیا تھا۔ ادیگام اس مقابلے کے فائنل میں پہنچ گیا، جس کے بعد سےا س کی شہرت بھی بڑھ گئی ۔ اس مقابلے میں 13 سے 28 سال کے پرکشش افراد حصہ لے سکتے ہیں۔

مقابلے میں جتنے والے اپنا گلوکار، اداکار یا ٹی وی سٹار بننے کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔ ادیگام مقابلہ تو نہیں جیت سکا لیکن اپنی صورت اور آواز کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہو گیا ہے۔ اس کی مقبولیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کافی کامیاب رہے گا۔
جاپان اور جنوبی کوریا میں ادیگام کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے اور اس کے لڑکا ہونے کے بارے میں جان کر   لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بہت سے لوگوں نے ادیگام کی تصویر پر تبصرہ کیا ہے کہ اس کی شکل لڑکیوں سے بھی زیادہ  زنانہ   ہے۔ادیگام  کی شکل دیکھنے کے بعد ٹوئٹر پر بھی بحث شروع ہوگئی کہ وہ لڑکا ہے  لڑکی۔ ادیگام کو خود سے کئی پوسٹوں پر جواب دینا پڑا کہ وہ  لڑکا ہے۔
ادیگام کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر آپ فیصلہ کریں کہ انٹرنیٹ صارفین کی اس کی جنس کے حوالے سے پریشانی غلط تو نہیں؟

لڑکیوں جیسی شکل کا 15 سالہ جاپانی لڑکا  انٹرنیٹ پر مقبول

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu