بھارتی عورت مبینہ طور پر عجیب و غریب بیماری کے باعث 20 سالوں سے اپنا ہر دن جھیل میں کھڑے ہو کر گزارتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 دسمبر 2018 23:53

بھارتی عورت مبینہ طور پر عجیب و غریب بیماری کے باعث  20 سالوں سے اپنا  ہر دن  جھیل میں کھڑے ہو کر گزارتی ہے

روسی سوشل میڈیا پر وائرل  ایک  خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک 65 سالہ  بھارتی عورت مبینہ طور پراپنی بیماری کے باعث  پچھلی دو دہائیوں سے جھیل میں کھڑے ہو کر گزارتی ہے۔مغربی بنگال کے دور دراز گاؤں سے تعلق رکھنے والی یہ عورت عجیب و غریب بیماری کے باعث  اپنا ہر دن گردن تک پانی میں ڈوب کر گزارتی ہے۔
اس غیر مصدقہ خبر، جس کی چند ویڈیوز بھی آن لائن گردش کر رہی ہیں،  کے مطابق یہ عورت ہر روز صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے جاگتی ہے اور چلتے ہوئے قریبی جھیل تک جاتی ہے۔

اس کے بعد وہ جھیل میں اتر کر گردن تک پانی میں ڈوب جاتی ہے۔ اس کے بعد وہ غروب آفتاب تک جھیل میں کھڑی رہتی ہے۔ اس کے گھر والے  دن میں اس کےلیے کھانا بنا کر لےجاتے ہیں اور وہ جھیل میں ہی کھانا کھاتی ہے۔ اگر اس کی جلد پانی میں نہ ہو تو اس پر شدید جلن ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

شام کو 12 سے 14 گھنٹے تک جھیل میں رہنے کے بعد وہ  پانی سے نکل کر وہ اپنے گھر کے کام کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کے گھر والے کافی غریب ہیں،ا س لیے اسے کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں لے جا سکتے۔اپنی بیماری کی وجہ سے ہی وہ چاول اور سبزیاں کھا سکتی ہے۔اس کی  تنہائی کا خیال کر کے گاؤں والے  دن بھر جیل کے پاس آ کر اس سے باتیں کرتے ہیں۔
گاؤں کے توہم پرست لوگوں کا خیال ہے کہ ایک دن وہ روح بن کر جھیل میں رہنا شروع کر دےگی ۔ عورت کے گھر والوں کو امید ہے کہ کسی دن وہ اسے کسی ڈاکٹر کو دکھا سکیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu