سستے سٹور سے 85 ڈالر میں خریدی گئی تصویر 34,025 ڈالر میں نیلام

سستے سٹور سے 85 ڈالر میں خریدی گئی تصویر  34,025 ڈالر میں نیلام

نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سستے سٹور سے 85 ڈالر میں ایک تصویر خریدی تھی۔ یہ تصویر 34,025 ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔
ہینک لارمانز نےیہ تصویر خریدنے کے بعد  ایک آرٹ گیلری میں فن کے  ایک ماہر کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ماہر نے بتایا کہ یہ تصویر جوہان آرٹس کی بنائی ہوئی تصویر A Sunny Day in the Dunes ہے۔ ماہر نے بتایا کہ یہ تصویر  خاصی  مہنگی فروخت ہو سکتی ہے۔
ہینک نے سوموار  کو اس تصویر کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ حیرت انگیز طور پر یہ تصویر 34,025 ڈالر میں فروخت ہوئی۔ اسے نیدرلینڈ کے ہی ایک نامعلوم شوقین نے خریدا ہے۔

وقت اشاعت : 05/12/2018 - 23:56:46

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments