یہ سوکھا پتا اصل میں زندہ کیڑا ہے جو سوکھے پتے کی نقل کر رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 6 دسمبر 2018 23:57

یہ سوکھا پتا اصل میں زندہ کیڑا ہے جو سوکھے پتے کی نقل کر رہا ہے

جب کیموفلاج کی بات آئے تو چند ہی حشرات Uropyia meticulodina کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتنگے کی قسم کا  ایک کیڑا ہے جو حقیقت سے قریب ترین سوکھے مڑے ہوئے پتے کی نقل کر سکتا ہے۔خود کو ماحول کے مطابق چھپا کر شکار کرنے یا شکار سے بچنے والے حشرات میں Uropyia meticulodina سب سے بہتر ہے۔ اسے سوکھے مڑے ہوئے پتے کی شکل میں دیکھ کر کوئی بھی اس کے کیڑا ہونے کا اندازہ نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

جب یہ پتے کی شکل میں مڑتا ہے تو اس پر حقیقی پتے کی سی رگیں بھی محسوس ہوتی ہیں۔ Uropyia meticulodina وہ واحد پتنگے کی قسم نہیں جو پتوں کی طرح مڑ جاتے ہیں۔ اس کی ایک دو اقسام مزید ایسی ہی ہیں لیکن بہت سی اقسام سبزبرساتی جنگل کی ہیں۔
اس کیڑے کو سوکھے اور مڑے ہوئے پتے کی طرح نظر آنا اصل میں بصری واہمہ ہے۔ اس کے پر تو مڑے ہوئے ہوتے ہیں لیکن وہ ویسے ہی سیدھا ہوتا ہے جیسے دوسرے کیڑے ہوتے ہیں۔ Uropyia meticulodina زیادہ تر تائیوان اور چین میں پائے جاتے ہیں۔

یہ سوکھا پتا اصل میں زندہ کیڑا ہے جو سوکھے پتے کی نقل کر رہا ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu