مردہ عورت سے حاصل کیے گئے رحم سے دنیا کے پہلے بچے کی پیدائش

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 8 دسمبر 2018 23:53

مردہ عورت سے حاصل کیے گئے رحم  سے دنیا کے پہلے بچے کی پیدائش

برازیل میں طبی پیشہ وروں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ برازیل کے ڈاکٹروں  نے ایک وفات پا جانے والی عورت کا رحم دوسری عورت میں منتقل کیا تھا، اس رحم سے ایک صحت مند بچی نے جنم لیا۔ مردہ عورت کے منتقل شدہ رحم سے پیدا ہونے والی یہ دنیا کی پہلی بچی ہے۔
ستمبر 2016 میں رحم کی منتقلی کے آپریشن میں ڈاکٹروں کو دس گھنٹے لگے تھے۔ 7 ماہ بعد ہی اس عورت  کو ماہواری شروع ہوگئی، جس کا مطلب تھا کہ اس کے جسم نے نئے عضو کو قبول کر لیا۔

اسی وقت ڈاکٹروں نے اس عورت کے انڈے کو رحم میں منتقل کر دیا، جس سے ایک بچی کی پیدائش ممکن ہوئی۔ بچی کی پیدائش دسمبر 2017 میں سی سیکشن سے ہوئی۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی اس عورت کو کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم ڈاکٹروں نے سی سیکشن کے دوران منتقل کیے ہوئے رحم کو بھی نکال دیا۔

(جاری ہے)

دسمبر 2018 میں یہ بچی اپنی پہلی سالگرہ منا رہی ہے۔

اب اس عورت میں چونکہ رحم نہیں ہے، اس لیے وہ مزید بچے پیدا نہیں کر سکتی۔
آج تک منتقل شدہ رحم سے درجنوں بچے پید اہو چکے ہیں لیکن یہ رحم زندہ عورتوں کے تھے۔ برازیل میں پہلی بار کسی مردہ عورت کا رحم منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر منتقل کیے ہوئے رحم سے تقریباً 50 بار بچوں کی پیدائش کی کوششیں کر چکے ہیں لیکن مردہ عورت کے رحم سے بچے کی یہ پہلی کامیاب پیدائش ہے۔


یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلوکے ڈاکٹر دانی اجزنبرگ نے رحم کو منتقل کرنے والی ٹیم کی رہنمائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ بچی بالکل صحت مند اور عام بچوں کی طرح بڑھ رہی ہے۔اس بچی کا کیس 4 دسمبر 2018 کو The Lancet میں شائع ہوا۔
ڈاکٹروں نے 2011 میں ترکی میں  مردہ عورت کے  منتقل شدہ رحم  بچہ پیدا کرنے کی پہلی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد ترکی، امریکا اور چیک ری پبلک میں ایسی 10 کوششیں ہو چکی ہیں لیکن کامیاب کوشش برازیل میں کی گئی ہے۔ڈاکٹر دانی نے بتا یا کہ ترکی کوشش دیکھنے کے بعد انہوں نے برازیل میں ایسی کوشش کرنے کا سوچا اور یہ تاریخ بن گیا۔
رحم عطیہ  کرنےو الی 45 سالہ خاتون 3 بچوں کی ماں تھی۔انہوں نے اپنا دل ، جگر اور گردے بھی عطیہ کیے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu