چین میں تیزی سے وائرل ہوتی شرارت دوکانوں کے ملازمین کی دوڑیں لگوا رہی ہے

بدھ 19 دسمبر 2018 23:54

چین میں تیزی سے  وائرل ہوتی شرارت دوکانوں کے ملازمین کی دوڑیں لگوا رہی ہے

تصور کریں آپ جیولری سٹور میں اسسٹنٹ ہے، ایک خاتون کو ہار دکھاتے ہیں ، وہ خاتون ہار کو پہن کر دروازے کی طرف بھاگنا شروع کر دیتی ہے تو آپ کیا کریں گے؟  حالیہ دنوں میں اگر آپ چین میں اس صورتحال سے دور چار ہیں اور شور مچا کر دوسرے ملازمین سے خاتون کو روکنے کا  کہتے ہیں تو آپ کو زیادہ شرمندگی ہو سکتی ہے۔ ہاں اگر کاؤنٹر پر سے چھلانگ کر کے خاتون کے پیچھے دوڑ  کر اسے پکڑنے کی کوشش کریں تو آپ کو بس سر ہی کھجانا پڑے گا۔


چین کے جیولری  سٹورز، شو سٹور ز اور دوسری دوکانوں پر اسسٹنٹ آج کل اسی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیوز کا  سیلاب آگیا ہے، جن میں  خاتون گاہک گلے میں  ہار پہن کر بھاگنے لگتی ہے اور دور لگے شیشے  کے پاس جا کر خود کو شیشے  میں دیکھنے لگتی ہے لیکن اسی دوران اسسٹنٹ صاحب کاؤنٹر پھلانگ کے ان کے پیچھے پہنچ چکے ہوتے ہیں، خاتون کو شیشے کے پاس کھڑا دیکھ کر بس  شرمندگی میں سر کھجانے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)


پچھلے ماہ اسی طرح کی ایک شرارت انڈونیشیا میں ایک نوجوان نے کی تھی۔ نوجوان نے  پاؤں میں  دونوں جوتے پہن کر بظاہر سٹور کے دروازے کی طرف  بھاگنا شروع کر دیاتھا۔ جب اسسٹنٹ اس کے پیچھے بھاگا تو وہ واپس مڑ گیا اور ایسے ظاہر کیا کہ تو وہ تو سٹور میں جوتوں کو چیک کر کے لیے ہی بھاگ رہا تھا۔  بظاہر اسی انڈونیشیا کی ویڈیو سے متاثر ہو کر چینی  اب دوکانداروں کی دوڑیں لگوا رہے ہیں۔
اس شرارت کی دلچسپ ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu