صرف 100 ڈالرمیں 77 شیروں کے بیچ رات بسر کریں

جمعرات 3 جنوری 2019 22:15

صرف 100 ڈالرمیں  77 شیروں کے بیچ رات بسر کریں

جنوبی افرایقا میں واقع لائن ہاؤس ایک منفرد گھر ہے، جس کے اردگرد 77 شیر رہتے ہیں۔سیاح اس گھر کو کرائے پر حاصل کر کے یہاں چھٹیاں گزار سکتے ہیں۔ لائن ہاؤس ایک ایسا منفرد گھر ہے، جس کے مکینوں اور شیروں کے بیچ  ایک جنگلہ ہے، جس میں سے برقی رو گزر رہی ہے۔لائن ہاؤس تین کمروں کا گھر ہے جسے ہیری سمتھ، جنوبی افریقا میں واقع جنگلی حیات کے تحفظ کے مرکز میں بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


لائن ہاؤس میں  آپ کو ٹی وی اور ائیرکنڈیشن جیسی سہولیات تو نہیں ملیں گی لیکن آپ 77 شیروں کے بیچ میں رات بسر کر سکیں گے۔
لائن ہاؤس  ائیر بی این بی پر چند دلچسپ رہائش گاہوںمیں سے ایک ہے۔لائن ہاؤس سے حاصل ہونے والی آمدن ان شیروں پر ہی خرچ کی جاتی ہے۔
لائن ہاؤس میں رہنے والے مہمانوں اور شیروں کے بیچ زیادہ سے زیادہ پانچ میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔ مہمان لائن ہاؤس کے ٹیرس پر باربی بی کیوبھی بنا سکتے ہیں۔ اس دوران شیر دور کھڑے انہیں دیکھتے رہتے ہیں۔
لائن ہاؤس میں ایک وقت میں 6 افراد رہ سکتے ہیں اور اس کا ایک رات کا کرایہ 104 ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu