نوجوان نے ایک لاکھ ڈالر کی شرط جیتنے کے لیے 20 دن مکمل تنہائی اور گہری تاریکی میں گزار دئیے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 جنوری 2019 23:53

نوجوان نے ایک لاکھ ڈالر کی شرط جیتنے کے لیے 20 دن مکمل تنہائی اور گہری تاریکی میں گزار دئیے

پوکر کے ایک کھلاڑی نے تاش پر شرطیں لگاتے لگاتے ایک عجیب و غریب شرط لگا لی۔ اس کھلاڑی کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر کی شرط لگاکر 30 دن تک انتہائی مشکل حالات جیسے  مکمل تنہائی اور گہری تاریکی میں گزار سکتا ہے۔
یہ شرط پوکر کے دو آسٹریلوی کھلاڑیوں روری ینگ اور رچ الاتی کے درمیان بات چیت کے دوران ہی لگ گئی تھی۔ روری ینگ نے رچ الاتی سے پوچھا تھا کہ وہ کتنے دنوں تک ایک چھوٹے تاریک کمرے میں بغیر کسی انسانی رابطے کے رہ سکتا ہے؟ الاتی کے جواب 30 دن کو ینگ نے غیر حقیقی قرار دیا۔

اس پر دونوں کے بیچ ایک لاکھ ڈالر کی شرط لگ گئی۔ دونوں کے بیچ شرط لگی کہ اگر الاتی 30 دن چھوٹے تاریک کمرے میں گزار دے گا تو ینگ اسے 1 لاکھ ڈالر دے گا اور اگر الاتی ناکام رہا تو 1 لاکھ ڈالر ینگ کو ملیں گے۔

(جاری ہے)

شرط کو قانونی حیثیت دینے کے لیے دونوں کے بیچ 11 صفحات پر مشتمل معاہدہ ہوا۔ تین ججوں کا ایک پینل بھی منتخب کیا گیا جو ہدایات کے مطابق الاتی کے شرط پورا کرنے کا جائزہ لیتا۔

لاس ویگاس میں ایک نامعلوم مقام پر ایک چھوٹا باتھ روم شرط پورا کرنے کا مقام قرار پایا۔ الاتی کے مکمل تنہائی اور تاریکی میں رہنے کے 30 دن 21 نومبر 2018 کو شروع ہوئے۔  الاتی کو ایک بستر اور روشنی کے بغیر ایک ریفریجریٹر دیا گیا۔ الاتی کی ضرورت کی تمام چیزیں مہیا کی گئی۔ الاتی کو اجازت تھی کہ وہ کوئی بھی کھانا کھا سکتا تھا۔ تاہم الاتی کو کسی بھی شخص سے بات چیت کرنے یا روشنی خارج کرنے والا استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

ان 30 دنوں کے دوران باقاعدگی سے الاتی کے پیشاب کا تجزیہ بھی کیا جانا تھا تاکہ کسی قسم کی ادویات کے استعمال کا پتا چلایا جا سکتا۔
شرط کے دوران ینگ خود ہی مختلف وقفوں سے الاتی کو کھانا دینے جاتا تاکہ اسے پتا ہی نہ چلے کہ اب تک کتنا وقت گزر چکا ہے۔ اس طرح ینگ کو الاتی کی ذہنی حالت کا بھی پتا چلتا رہتا۔ شرط کے دوران الاتی کے گھر والے پرائیویٹ لائیو سٹریم کے ذریعے اسے دیکھ سکتے تھے۔


روری ینگ کو یقین تھا کہ جیت اس کی ہوگی لیکن 15 دن گزرنے کے بعد اس کا یقین متزلزل ہونے لگا۔ ینگ 20 ویں دن کھانا دینے آیا تو اپنا نقصان کم کرنے کے لیے اس نے الاتی کو 25 ہزار ڈالر لے کر شرط ختم کرنے کی پیش کش کی۔ سودے بازی کے بعد الاتی 62,400 ڈالر لے کر شرط ختم کرنے پر راضی ہوگیا۔
شرط ختم ہونے کے بعد کھانا کھا کر الاتی پہلے سے زیادہ مضبوط تھا۔

ینگ نے دی ایکشن نیٹ ورک کو بتایا کہ اس نے اپنے دوست کی ذہنی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا۔ ینگ کا کہنا ہے کہ وہ شرط لگا کر مایوس نہیں ہے۔ ینگ کو خوشی بھی تھی کہ اس کے کچھ پیسے بچ گئے۔
روری ینگ اصل میں سخت شرائط کے ساتھ ایک ملین ڈالر کی شرط لگانا چاہتا تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ شرط کا دورانیہ 40 دن ہو، الاتی کو پہلی خوراک 21 دن بعد ملے، اس دوران وہ بس پانی پر گزارہ کرے۔ کمرے میں بستر بھی نہ اور کچھ کاکروچ بھی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu