ویلز کے شہری نے نیوزی لینڈ کی سب سے ڈھلوانی گلی کے ورلڈ ریکارڈ کو چیلنج کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 جنوری 2019 23:26

ویلز کے شہری نے نیوزی لینڈ کی سب سے ڈھلوانی گلی کے ورلڈ ریکارڈ کو چیلنج کر دیا

ایک ویلش شہری  نے نیوزی لینڈ کے  ٹاؤن کے  دنیا کی ڈھلوان ترین گلی کے عالمی ریکارڈ کو چیلنج کر دیا ہے اور اپنی مقامی  گلی کودنیا کی ڈھلوان ترین گلی  قرار دیتے ہوئے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کے اندراج کی درخواست دے رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ٹاؤن ڈنیڈن میں واقع بالڈوین سٹریٹ کو دنیا کی ڈھلوان ترین گلی کا اعزاز حاصل ہے۔ اس گلی کے ڈھلوان ترین مقام پر ڈھلوان کی شرح 35 فیصد ہے لیکن ہارلچ، گوینز، ویلز کے رہائشی گوین ہیڈلے نے مقامی گلی کو زیادہ ڈھلوانی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)


ہیڈلے نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے درخواست کی ہے کہ فورڈ پین لچ  کا اندراج دنیا کی ڈھلوان تری گلی کے طور پر کیا جائے۔ اس گلی کے ڈھلوان ترین مقام پر ڈھلوان کی شرح 36 فیصد ہے۔
ہیڈلے نے بی بی سی ریڈیو ویلز کے گڈ مارننگ ویلز پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرما میں وہ اس گلی میں ڈرائیونگ کر رہے تھے، جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ یہ گلی کتنی زیادہ ڈھلوانی ہے۔
سروئیر میرڈین فلپس اس ہفتے باضاطہ طور پر اس گلی کی پیمائش کریں گے، جس کے بعد اس کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کافیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu