ورزشی جھولے پر کرتب دکھانے والی عمررسیدہ ترین خاتون

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 11 جنوری 2019 23:53

ورزشی جھولے پر کرتب دکھانے والی عمررسیدہ ترین خاتون

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے   86 سال کی عمر میں ورزشی جھولے  پر کرتب دکھا کر  اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں  درج کرا لیا ہے۔
لاہویا کی رہائشی بیٹی گویڈہارٹ نے بتایا کہ اُن کی 78 ویں سالگرہ پر انہیں ایسکونڈیڈو میں ورزشی جھولا سیکھنے کے لیے ایک سرٹیفیکیٹ ملا۔ یہ سرٹیفیکیٹ نہ ملتا تو وہ آج ورلڈ ریکارڈ بھی نہ بنا پاتیں۔

(جاری ہے)


انہوں نے بتایا کہ ورزشی جھولوں سے وہ اپنے بلندی کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہیں۔
بیٹی کا نام 2019 گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا ریکارڈ ہمیشہ قائم نہیں رہے گا لیکن یہ پھر بھی اُن کے لیے اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu