پے پال مافیا۔ پے پال چھوڑنے والے ملازمین کس طرح سیلیکون ویلی کے امیرترین افراد بن گئے؟
امین اکبر
اتوار جنوری
23:49

”پے پال مافیا“ پے پال کے بانیوں اور ملازمین کے ایک گروپ کو کہاجاتا ہے۔ اس گروپ نے پے پال چھوڑنے کے بعد بہت سی نئی کمپنیوں جیسے ٹیسلا موٹرز، لنکڈان، پلانٹر ٹیکنالوجیز، سپیس ایکس، یوٹیوب، یلپ اور یامر کی بنیاد رکھیں۔ اس گروپ کے 6 ممبران پیٹر تھائل، ایلن مسک، ریڈ ہوفمین، لیوک نوسیک، کین ہوورے اور کیتھ رابوئس ارب پتی ہیں۔
حقیقت میں پے پال رقم کی منتقلی کرنے والی کمپنی تھی۔
(جاری ہے)
یہ سب لوگ بعد میں بھی رابطے میں رہے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کمپنیاں قائم کیں۔
یہ گروپ اتنا کامیاب ہوا کہ ان کے لیے ”پے پال مافیا“ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔یہ اصطلاح سب سے پہلے فورچون میگزین نے 2007 میں اپنے ایک مضمون میں استعمال کی تھی۔میگزین میں اس گروپ کی جو تصویر تھی وہ بھی مافیا کے انداز میں بنائی گئی تھی۔پے پال مافیا کے نام اور ان کی قائم کی گئی کمپنیاں کچھ اس طرح ہیں:۔
• پیٹر تھائیل: پے پال کے بانی اورسابق سی ای او ہیں۔ انہیں پے پال مافیا کا ڈان بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔ فیس بک کے ابتدائی دنوں میں اس میں سرمایہ کاری کی اور اس کے بورڈ کے ڈائریکٹر بنے۔
• میکس لیوچن: پے پال کے بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر تھے۔تجارتی پیمانے پر کیپچا کو انہوں نے ہی متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے بعد میں کئی کمپنیاں بنائیں۔ وہ یلپ میں ابتدائی سرمایہ کاری کرنےو الوں میں بھی شامل تھے۔
• ایلن مسک: وہ X.com کے بانی تھے، جسے کونفینیٹی نے خرید لیا۔ مسک نے بعد میں ٹیسلا موٹرز، سپیس ایکس، اوپن اے آئی، دی بورنگ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ وہ سولر سٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
• ڈیوڈ او شاکس: پے پال کے سابق سی او او جنہوں نے بعد میں Geni.com اور یامر کی بنیاد رکھی۔
• سکاٹ بینیسٹر: سابق آئرن پورٹ کے سی ٹی او اور پے پال کے بورڈ ممبر۔ پے پال کو چھوڑنے کے بعد کئی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا۔
• سٹیو چین: پے پال کے سابق انجینئر جنہوں نے بعد میں یوٹیوب کی بنیاد رکھی۔
• ریولو بوتھا: پے پال کے سابق سی ایف او جو بعد میں سرمایہ کاری کی ایک کمپنی میں شراکت دار بن گئے۔
• ڈیوڈ گاؤزیبیک: پے پال کے سابق ٹیکنیکل آرکیٹیک، جو بعد میں کئی کمپنیوں کے شریک بانی رہے۔
• ریڈ ہوفمین: پے پال کے سابق ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ جنہوں نے بعد میں لنکڈان کی بنیاد رکھی۔ وہ فیس بک، Aviary، Friendster، Six Apart، Zynga، IronPort، Flicker، Digg، Grockit، Ping.fm، Nanoslar، Care.com، Knewton، Kongregate، Last.fm، Ning اور Technorati کے ابتدائی سرمایہ کاروں میں بھی شامل ہیں۔
• کین ہوورے: پے پال سی ایف او جو فاؤنڈرز فنڈ کے شریک بنے۔
• چاڈ ہرلے: پے پال کے ویب ڈیزائنر اور بعد میں یوٹیوب کے شریک بانی۔
• ایرک ایم جیکسن: انہوں نے ایک کتاب ”دی پے پال وارز“ لکھی تھی۔ وہ بعد میں WND Books کے سی ای او اور CapLinked کے شریک بانی بنے۔
• جاوید کریم: پے پال کے سابق انجینئر اور بعد میں یوٹیوب کے شریک بانی۔ یوٹیوب پر پہلی ویڈیو بھی انہوں نے ہی اپ لوڈ کی تھی۔
• روڈ ڈی مارٹن: پے پال میں وہ سی ای او پیٹر تھائیل کے مشیر تھے۔ ان کی 10X Capital نے 2009 میں Galectin Therapeutics کو خریدا اور 2012 میں ایڈوانسڈ سرچ لیبارٹریز کی بنیاد رکھی۔
• ڈیو میکلور: پے پال کے سابق مارکیٹنگ ڈائریکٹر جوبعد میں بہت سی سٹارٹ اپ کمپنیوں کے لیےفرشتہ ثابت ہوئے۔ انہوں نے 500 Startups کی بنیاد رکھی جو 500 سے زیادہ سرمایہ کاری کر چکی ہے۔
• اینڈریو میککورماک: Valar Ventures کے شریک بانی۔
• کین ملر: پے پال میں رسک منیجمنٹ کے وائس پریزیڈنٹ اور اب کئی کمپنیوں کے سرمایہ کار۔
• لیوک نوسیک: پے پال کے شریک بانی اور مارکیٹنگ اینڈ سٹریٹیجی کے وائس پریزیڈنٹ۔ بعد میں انہوں نے پیٹر تھائیل اور کین ہوورے کے ساتھ Founders Fund قائم کیا۔
• جیسن پورٹنوئے: پے پال کے فنانشل پلاننگ اور انالیسس کے وائس پریزیڈنٹ۔ بعد میں پیٹر تھائیل کی Clarium Capital کے سی ایف او، Palantir Technologies کے سی ایف او اور Subtraction Capital کے شریک بانی بنے۔
• کیتھ رابوئس: پے پال کےسابق ایگزیکٹیو جنہوں نے بعد میں لنکڈان، سکوائر، سلائیڈ میں کام کیا۔ انہوں نے ٹوک باکس، زوم، سلائیڈ، لنکڈان، جینی، روم 9 انٹرٹینمنٹ، یوٹیوب اور یلپ میں بھی سرمایہ کاری کی۔
• جیک سیلبی: پے پال میں وائس پریزیڈنٹ، کارپوریٹ اینڈ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ۔ بعد میں پیٹرتھائیل کے ساتھ مل کر Clarium Capital قائم کی۔ وہ گرانڈ ماسٹر کیپیٹل منیجمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹ بھی بنے۔
• پریمل شاہ: پے پال میں پراڈکٹ منیجر بعد میں Kiva.org کے بانی صدر بنے۔
• رسل سائمنز: پے پال کے انجینئر جو بعد میں یلپ انکارپوریشن کے شریک بانی بنے۔
• جریمی سٹوپلمین: پے پال میں انجینئر جو بعد میں یلپ انکارپوریشن کے شریک بانی بنے۔
• یشان وونگ: پے پال کے انجینئرنگ منیجر۔ انہوں نے بعد میں فیس بک میں کام کیا اور ریڈٹ کے سی ای او بنے۔
Your Thoughts and Comments
دلچسپ و عجیب خبریں
-
پاکستانی سائنس دانوں نے زراعت کے شعبے میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ممباسہ گھاس متعارف کرا دی
-
کینیڈا کی فوج نے قطبی ریچھ کو اعزازی ماسٹر کارپورل کا عہدہ دے دیا
-
گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے چینی شخص نے اپنے جسم کو 140 پاؤنڈ وزنی شہد کی مکھیوں سے ڈھانپ لیا
-
رائے ونڈ میں اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا سبب مارکیٹ کمیٹی کا راشی عملہ نکلا
-
نوجوان نے سکیٹنگ شوز پہن کر 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کود کر عالمی ریکارڈ بنا لیا
-
8 ہزار روپے کا امپورٹ پرمٹ نہ لینے پر کسٹم حکام نے 31 لاکھ روپے کا ہینڈ بیگ ضائع کر دیا
-
ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے 25 ٹکٹ خریدنے والا 25انعام جیت گیا
-
برمی خاتون کی 13.7 انچ کمر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
-
دوافراد نے 1 گھنٹے میں 5341 بار فلائنگ ڈسک کیچ کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا
-
کیمرہ نما گھر میں رہنے والے فوٹوگرافر نے اپنے بیٹوں کےنام بھی کینن، نائیکون اور ایپسون رکھ دئیے
-
انسانی جسامت کی چمگاڈر کی وائرل تصویر کی حقیقت
-
خاتون نے لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل 87 دنوں میں 87 میراتھن مکمل کر لیں
-
لوگوں کے چوم کر کوویڈ -19 کا علاج کرنے والا شخص کورونا سے وفات پا گیا
-
ہم جلد واپس آئیں گے! قیدیوں کا جیل سے فرار ہوتے ہوئے وعدہ
-
ترکی کے فن کار نے 0.35 انچ کی دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج بنا لی
-
جھالر والے کبوتروں کی اس نسل کی پشت پر قدرتی گھنگھریالے پر ہوتے ہیں
-
اس شخص نے لائم جوس پی کر 150 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا
-
آئی فون کے شوقین نے گھر کے جنگلے پرٹائلوں کی جگہ سینکڑوں آئی فون 6 سجا دئیے
-
آسٹریلیوی شخص کے لکی نمبر کو خوش قسمت ثابت ہونے میں 40 سال لگ گئے
-
کینیڈین شخص کو آرڈر کیے گئے سامان کا پارسل 8 سال بعد مل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.