اسرائیل سے ملنے والا غیر ارضی پتھر ہیرے سے بھی زیادہ سخت ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 جنوری 2019 23:53

اسرائیل سے ملنے والا غیر ارضی پتھر ہیرے سے بھی زیادہ  سخت ہے
اس ہفتے شمالی اسرائیل میں ایک کان کن کمپنی شفا یامیم  کو ایک نئی قسم کا پتھر ملا ہے۔ ماہرین ارضیات اس دریافت پر کافی خوش دکھائی دیتے ہیں۔
کمپنی  کو یہ معدنی پتھر   کوہ کرمل کے نزدیک زبولون گاؤں میں  کان کنی کے دوران ملا۔یہ پتھر نیلم میں جڑا ہوا تھا۔  علاقے کی مناسبت سے اسے کرملٹازائیٹ(carmeltazite) کا نام دیا گیا ہے۔اس کی کثافت کے تجربات میں اسے ہیرے سے بھی سخت پایا گیا ہے۔


کرملٹازائیٹ  اپنی شکل اور کیمیائی  ترکیب میں  یاقوت اور نیلم سے ملتا جلتا ہے لیکن یہ دنیا میں پائے جانے والے قیمتی پتھروں سے مختلف ہے۔ اصل میں اس پتھر کو غیر ارضی پتھر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
یہ پتھر سیاہ، نیلے سے سبزیا نارنجی بھورے رنگ میں ہے۔ یہ پتھر کروڑوں سال پہلے چونے کے پتھر کے زمانے کی تخلیق ہیں۔

(جاری ہے)

کرملٹازائیٹ کا سب سے بڑا پتھر 33.3 قیراط کا ہے۔


اسرائیلی کمپنی نے اس پتھر کو کرمل سفائر کے طوررجسٹر کرایا ہے۔ انٹرنیشنل منرلوجیکل ایسوسی ایشن کے کمیشن آن نیو منرلز نے اسے نئی معدن کے طور پر منظور کر لیا ہے۔
اگرچہ کمپنی نے اس طرح کے مزید پتھر ملنے کی امید ظاہر کی ہے لیکن یہ نئے پتھر ابھی تو ہیروں سے بھی زیادہ نایاب ہیں۔۔ جوہرات کی قیمتیں ان کی دستیابی پر انحصار کرتی ہیں اس لیے یہ ہیروں سے بھی زیادہ مہنگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu