باورچیوں کی چھٹی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوت میں فاسٹ فوڈ پیش کیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 جنوری 2019 23:52

باورچیوں کی چھٹی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ نے  دعوت میں  فاسٹ فوڈ پیش کیا

امریکی صدر  کے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے منصوبے کی وجہ سے شٹ ڈاؤن پر ڈیڈ لاک برقرار ہے اور اسی وجہ سے امریکی حکومت کے 8 لاکھ ملازمین تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں۔ ان ملازمین میں وائٹ ہاؤس کے باورچی بھی شامل ہیں۔باورچیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے امریکی صدر کو دعوت میں میکڈونلڈ، برگر کنگ اور دوسرے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس سے کھانا آرڈر کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)


وائٹ ہاؤس میں فٹ بال کے کھلاڑیوں کےاعزاز میں دی گئی دعوت کے دوران فاسٹ فوڈ پیش کی گئی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پہلے وہ دعوت میں خاتون اول کے ہاتھوں کی بنی ہوئی سلاد پیش کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے سوچا کہ کھلاڑی فاسٹ فوڈز کو زیادہ پسند کرتے ہونگے، اسی لیے انہوں نے برگر اور پیزا منگوا لیے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم کھلاڑیوں کو جو بھی پیش کرتے، بہت سے ہیمبرگر اور پیزا ان کے لیے اُس سےزیادہ بہتر ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اس دعوت کے لیے 1000 ہیمبرگر، چکن نگٹس اور پیزا منگوائے تھے۔

باورچیوں کی چھٹی کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ نے  دعوت میں  فاسٹ فوڈ پیش کیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu