ایمزون پر ناریل کے چھلکے 5 ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 جنوری 2019 23:53

ایمزون پر ناریل کے چھلکے 5 ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگے

اگلی بار جب آپ ناریل توڑیں تو اس کےچھلکے پھینکنے  سے پہلے سوچ لیجیے گا کیونکہ ایمزون پر یہ چھلکے 5 ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہے ہیں ۔
بہت سے  انٹرنیٹ صارفین، خاص کر بھارتی شہری، یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ناریل کے جن چھلکوں کو وہ آگ جلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ انٹرنیٹ پر 5 سو روپے سے لیکر 5 ہزارروپے  میں فروخت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)


ایمزون پر ان کی تفصیل میں لکھا  ہوتا ہے کہ یہ اصل ناریل ہیں، اس لیے اس میں  دڑایں، گڑھے  اور نقص ہو سکتے ہیں۔


اصل میں ناریل کے چھلکوں کو ایمزون پر Natural coconut shell cups کے برانڈ سے بیچا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین نے ناریل کے چھلکوں کے بنے کپ کو خریدا بھی ہے اور تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسے کافی مفید پایا ہے جبکہ اکثر صارفین نے ان کا مذاق ہی اڑایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu