ملیے رینو ساساکی سے۔جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور
امین اکبر بدھ 16 جنوری 2019 23:54
ٹرک ڈرائیونگ ایک مشکل کام ہے۔ طویل روٹ پر ٹرک چلانا تو عام طور پر مردوں کا کام سمجھا جاتا ہے لیکن جاپان سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون رینو ساساکی نے اس رویے کوبدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور نتیجے میں سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہو گئیں ہیں۔
رینو ساساکی کی پرورش کوچی پریفیکچر میں ہوئی ہے۔ ان کے والد بھی طویل روٹ پر ٹرک چلاتے تھے لیکن رینو ساساکی نے کبھی ٹرک ڈرائیور بننے کا نہیں سوچا تھا۔
21 سالہ رینو، جو اس وقت جاپان کا روایتی ناچ سکھاتی تھیں، نے ٹرک ڈرائیونگ کا لائسنس حاصل کیا اور اپنے والد کے ساتھ سفر پر جانے لگیں۔
(جاری ہے)
ٹرک ڈرائیونگ جیسے مشکل پیشے کو چننے سے رینو ساساکی کو بہت سی ایسی چیزیں چھوڑنی پڑیں، جن سے وہ محبت کرتی تھیں لیکن اُن کا دعویٰ ہے کہ اس پر انہیں کوئی افسوس نہیں۔ انہیں اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا اور اُن کے والد نے انہیں ٹرک ڈرائیونگ کے حوالے سے بہت سی نئی چیزیں بتائیں۔
رینو ساساکی جاپان کی چند خواتین ٹرک ڈرائیوروں میں سے ایک ہیں، اسی لیے انہیں سوشل میڈیا پر کافی توجہ ملی ہے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر پر اُن کے ہزاروں چاہنے والے ہیں۔ رینو ساساکی ایشیائی ممالک کی سب سے زیادہ مقبول خاتون ٹرک ڈرائیور ہیں۔ انہیں جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور بھی کہا جاتا ہے۔ رینو ساساکی کو امید ہے کہ ان کی مقبولیت کی وجہ سے بہت سی جاپانی خواتین ٹرانسپورٹ کی صنعت میں داخل ہونگی۔ اسی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر اپنے سفر سے متعلق واقعات اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
رینو ساساکی کو ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتے 7 سال ہو چکے ہیں۔ انہیں اپنے پیشے کے بارے میں ایک بات بُری لگتی ہے کہ انہیں اپنے ناپ کے کپڑے نہیں ملتے۔ دستانے، سیفٹی شوز اور ہر چیز عورت ک لحاظ سے بڑی ہوتی ہے۔ اُن کا ارادہ ہے کہ مستقبل میں ٹرانسپورٹ سے منسلک خواتین کے لیےکپڑے متعارف کرائیں گی۔
رینو ساساکی سال میں 2 لاکھ کلومیٹر ٹرک چلاتی ہیں۔ وہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کو جاپان بھر میں پہنچاتی ہیں۔ اگرچہ انہیں لوڈنگ اور اَنلوڈنگ کا کام خود نہیں کرنا پڑتا لیکن اپنا ٹرک خراب ہونے پر انہیں خود ہی اپنے ہاتھ خراب کرنے پڑتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
Browse Latest Weird News in Urdu
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
’خواب میں تشدد‘ سعودی طالبہ نے ٹیچر کیخلاف انوکھی شکایت درج کرادی
دبئی میں 2 نئے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا اعلان
مٹی سے بجلی حاصل کرنے والا نیا آلہ دریافت
کینیڈا ، فرائی پین میں انڈا تلنے سے قبل ہی جم گیا
دنیا کی سب سے بڑی فنل ویب اورزہریلی ترین مکڑی عطیہ کردی گئی
بھرے پیٹ کا احساس دلانے کیلئے سائنسدانوں نے مرتعش گولی تیار کرلی
بھارت، پرواز میں گھنٹوں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا
امارات میں بغیر ویزہ پاسپورٹ 18 سال رہنے والا غیرملکی وطن واپس
اسرائیل کا دمشق کے مضافات میں فضائی حملہ،بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا
سال 2024 میں ٹوکیو سے روانہ مسافر2023 میں امریکا پہنچے
دلچسپ و عجیب خبریں
-