فروخت کا ہدف پورا نہ کرنے پر کمپنی نے ملازمین کو گلیوں میں رینگنے پر مجبور کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 جنوری 2019 22:12

فروخت کا ہدف پورا نہ کرنے پر کمپنی  نے ملازمین کو گلیوں میں رینگنے پر مجبور کر دیا

چین کے صوبے شانڈونگ  میں ایک کمپنی کو شدید  تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کمپنی نے فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر اپنے 6 ملازمین کو سزا کے طور پر گلیوں میں رینگنے پر مجبور کر دیا ۔
ملازمین کی تذلیل کا یہ واقعہ زاوژوانگ شہر میں 14 جنوری کو پیش آیا۔ کئی راہگیروں نے اس واقعے کو ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں 6 لوگوں کو ہاتھوں اور پاؤں کے بل رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ان کے ساتھ ایک شخص سرخ رنگ کا جھنڈا، جس پر کمپنی کا نام نقش ہے، لے کر چل رہا ہے۔
خوش قسمتی سے کچھ دیر بعد پولیس نے مداخلت کر کے رینگنے والے ملازمین کی جان چھڑادی۔ چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کے کاروبار کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیو آن لائن شیئر ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین نے بیوٹی پراڈکٹس بنانے والی کمپنی پر شدید تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے ایک منیجر کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے وہ اپنے فروخت کے ہدف کو پورا نہ کرنے والے ملازمین کو کام کرنے لیے ترغیب دلا رہے تھے۔
فروخت کے ہدف کو پورا نہ کرنے پر انوکھی سزائیں دینے کے معاملے میں چینی کمپنیاں کافی بدنام ہیں۔حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے واقعات میں چینی کمپنیاں ہدف حاصل نہ کرنے والے ملازمین کو پیشاب پینے اورکاکروچ کھانے کی سزائیں بھی دے چکی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu