وکٹوریہ بیکم خوبصورتی کے لیے فیس کریم میں اپنا خون ملا کر استعمال کرنے لگیں

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 20 جنوری 2019 22:22

وکٹوریہ بیکم خوبصورتی کے لیے فیس کریم میں اپنا خون ملا کر استعمال کرنے لگیں

فیشن ڈیزائنر وکٹوریہ بیکم کی  جلد بالکل بے عیب نظر  آتی ہے۔ اپنی جلد کی حفاظت کے لیے انہوں نےحال ہی میں ایک نئی فیس کریم کا استعمال شروع کیا ہے۔ وکٹوریہ بیکم جلد پر لگانے کے لیے جو فیس کریم استعمال کرتی ہیں، اس میں ان کا اپنا خون بھی شامل ہوتا ہے۔
یہ عجیب و غریب فیس کریم ماہر امراض جلد باربرا سٹورم کی ایجاد ہے۔

(جاری ہے)

باربرا پہلے بھی کئی مشہور شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور اسی طرح کی حیرت انگیز منصوعات متعارف کرا چکی ہیں۔


اس نئی کریم کی لاگت 1100 پاؤنڈ یا 1242 یورو ہے، جو ظآہر ہے وکٹوریہ بیکم کے لیے زیادہ رقم نہیں۔
وکٹوریہ بیکم نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر بتایا کہ باربرا سٹورم نے ان کا کچھ خون لیا اور یہ زبردست کریم ایجاد کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ رات کو یہ کریم لگا کر سونے سے ان کی جلد بہت اچھی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu