دنیا کا حسین ترین کتا ”دل ٹوٹنے“ سے چل بسا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 20 جنوری 2019 22:22

دنیا کا حسین ترین کتا ”دل ٹوٹنے“ سے چل بسا

دنیا کےحسین ترین کتے ، بو، کے مالک کا کہنا ہے کہ  ان کا کتا  ”دل ٹوٹنے“ سے چل بسا۔
بو کے مالک نے اس کی وفات کا اعلان فیس بک پوسٹ پر کیا۔ فیس بک پر بو کے فالورز کی تعداد 16 ملین ہے۔ انسانی کیلنڈر کے اعتبار سے بو کی عمر 12 سال تھی۔
پوميرينين نسل کا کتا بو اور اس کا ساتھی  بڈی، جو پچھلے سال گزر گیا تھا، انٹرنیٹ پر کافی مشہور تھے۔ ان کے مالک نے دونوں کتوں کی تصویریں انٹرنیٹ پر شیئر کرنا شروع کیں تو اپنے دلکش چہرے کے باعث دونوں انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہوگئے۔

(جاری ہے)


کتوں کے مالک نے بتایا کہ بڈی کے مرنے کے بعد بو میں دل کی خرابی کی علامات نظر آنے لگیں، ہمیں لگتا ہے کہ بڈی کے چلے جانے سے واقعی بو کا دل ٹوٹ گیا تھا۔
بو اور بڈی کے مالک نے بتایا کہ دونوں کتوں کے مرنے سے اُن کے خاندان کا دل بھی ٹوٹ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ بو کو 2012 میں ورجن امریکا کے پالتو جانوروں کے باضابطہ معاون کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ 2011 میں بو کی زندگی پر ایک فوٹو بک Boo: The Life of the World's Cutest Dog شائع ہوئی تھی۔

دنیا کا حسین ترین کتا ”دل ٹوٹنے“ سے چل بسا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu