بوڑھے گھوڑوں کو علاج کے نام پر حاصل کرکے مذبح خانوں کو فروخت کرنے والی طالبہ گرفتار

پیر 21 جنوری 2019 20:09

بوڑھے گھوڑوں کو علاج  کے نام پر  حاصل کرکے مذبح خانوں کو فروخت کرنے والی طالبہ گرفتار

الاباما میں  علاج حیوانات کی طالبہ  نے کو انوکھی دھوکہ دہی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ طالبہ گھوڑوں کے مالکان سے علاج کے نام پر اُن کے بوڑھے گھوڑے حاصل کرتی اور انہیں مذبح خانوں میں فروخت کر دیتی۔ یہ طالبہ گھوڑوں کے مالکان کو یقین دلاتی کہ اُن کے گھوڑے  فارم میں اپنی بقیہ زندگی سکون سے گزاریں گے۔
24 سالہ فیلون بلیک وڈ اپنے تعلیمی پس منظرکی وجہ سے گھوڑوں کے مالکان کا اعتماد حاصل کر لیتی، جو اپنے بوڑھے گھوڑوں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے تھے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے شکاروں کو کہتی کہ بواز، الاباما میں اس کا 18 ایکڑکا فارم ہے، اگر بوڑھے گھوڑے اس کے حوالے کر دئیے جائیں تو وہ ان کا خیال رکھ سکتی ہے لیکن گھوڑے خریدنے کےلیے اس کے پاس پیسے نہیں ہے۔ گھوڑے ملنے کے بعد بلیک وڈ مبینہ طور پر انہیں میکسیکو کے مذبح خانوں کو فروخت کر دیتی۔ علاج حیوانات کے تیسرے سال کی طالبہ نے اب تک 50 کے قریب گھوڑوں کو غائب کیا ہے۔
بلیک وڈ کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس نے فورآ ہی 15 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہائی حاصل کر لی۔
اس کے کالج، ٹسکیگی کالج آف وٹرنری میڈیسن کے طلبا نے میڈیا کو بتایا کہ بلیک وڈ کو کالج میں دیکھا گیا ہے۔ مئی میں اسے گریجویشن کی ڈگری مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu