تمباکو کے سمگلروں نے کتے کے سر کی قیمت 45 لاکھ روپے مقرر کر دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 جنوری 2019 23:52

تمباکو کے سمگلروں نے کتے کے سر کی قیمت 45 لاکھ روپے مقرر کر دی

سونگھ کر ممنوعہ اشیا کا پتا چلانے والا کتا سکیمپ اپنے کام میں اتنا ماہر ہے کہ مجرم تنظیموں نے اس کے سر کی بھاری قیمت مقرر کر دی ہے۔
اپنی پانچ سالہ ملازمت میں پیمبروکشائر، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سکیمپ نے 6 ملین پاؤنڈز یا 7.8 ملین ڈالر مالیت کا غیر قانونی تمباکو پکڑا ہے۔ اسی وجہ سے سکیمپ تمباکو کے سمگلروں کا سردرد بن گیا ہے۔ سکیمپ کی سونگھنے کی حیرت انگیز صلاحیت کی وجہ سے جہاں اسے سراہا جاتا ہے وہاں وہ مجرم تنظیموں خاص طور پر تمباکو کے سمگلروں کا ہدف بھی بن چکا ہے۔


سٹورٹ فلپس، جو سکیمپ کے ہینڈلر ہیں، نے بتایا کہ سکیمپ کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔
سٹورٹ نے بتایا کہ پچھلے سال انہوں نے ملک کے ایک حصے میں کام کرنا بند کر دیا تھا کیونکہ وہاں پر سکیمپ کے سر کی قیمت 25 ہزار پاؤنڈز مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایسا ایک منظم جرائم کرنے والےگروہ کی طرف سے کیا گیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس کی خبر کر دی گئی ہے۔


سٹورٹ نے بتایا کہ سکیمپ کے ساتھ ساتھ انہیں بھی قتل کی دھمکیاں دی گئی، ان کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی گئی، گاڑی کے ٹائروں سے ہوا نکال دی گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سکیمپ وہ پہلا کتا نہیں، جس کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ پچھلے سال کولمبین نیشنل پولیس کے تربیت یافتہ کتے سومبرا کے سر کی قیمت بھی 70 ہزار ڈالر مقرر کی جا چکی ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

Browse Latest Weird News in Urdu