انسانوں کی بجائے عجیب و غریب اشیا سے کی جانے والی عجیب و غریب شادیاں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 26 جنوری 2019 23:43

انسانوں کی بجائے عجیب و غریب اشیا سے کی جانے والی عجیب و غریب شادیاں

شادی دنیا کی قدیم ترین اور مقدس ترین روایت ہے۔ شادی دو انسانوں کے ایک ساتھ بقیہ زندگی گزارنےکے عہد کا جشن ہے۔تاہم حالیہ  سالوں میں شادی کی ایسی بہت سی خبریں سامنے آئیں ہیں جسے سن کر حیرانی ہوتی ہے۔ذیل میں ہم آپ کو چند ایسی شادیوں کےبارے میں بتاتے ہیں جو انسانوں کے بیچ نہیں بلکہ انسان اور اشیاء کے بیچ ہوئیں ہیں۔
•    ریاضی کی ایک طالبہ نور ال مہ جبین  حسن نے ویڈیو گیم ٹیٹرس سے شادی کر لی۔

انہیں انسانوں کی بجائے اشیا میں کشش محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کیلکولیٹر کے ساتھ بھی تعلق میں رہیں،ا نہیں  جی پی ایس سسٹم اور آئی پوڈز میں بھی کشش محسوس ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف فلوریڈا سے گریجویشن کے بعد انہوں نے ٹیٹرس گیم سے شادی کی ہے۔
•    49 سالہ پاسکل سیلک نے ایک شاندار تقریب میں اپنے لحاف  سے شادی کر لی۔

(جاری ہے)

ڈیون سے تعلق رکھنے والی فنکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی اپنے کمبل کے ساتھ طویل اور پائیدار رفاقت رہی ہے۔


•    شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ امینڈا سپیرولارج نے انسانوں سے تنگ آ کر 300 سال عمر کے سمندری قزاق کے بھوت سے شادی کرلی تھی لیکن کچھ عرصے بعد طلاق بھی لے لی۔
•    40 سالہ لورا میسی کا کہنا ہے کہ اگر آپ خود سے محبت نہیں کر سکتے تو دوسروں سے کیسے کر سکتے ہیں۔ یہی سوچ کر انہوں نے خود اپنے آپ سے ہی شادی کر لی۔
•    لیڈز سے تعلق رکھنے والی امانڈا لبرٹی نے سینکڑوں ڈالر میں اپنے پسندیدہ 25 لٹکتے فانوس خرید کر اُن سے شادی کر لی۔


•    جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی امانڈا روجر نے 20 سال پہلے ایک شخص سے شادی کی تھی جو زیادہ دن نہ چل سکی۔ 2012 میں انہوں نے اپنے کتے سے شادی کر لی۔
•    جاپانی دلہے نے ایک گیم کے مجازی کردار سے شادی کر لی۔
•    نیو یارک سے تعلق رکھنے والی ایمی ولف نے رولر کوسٹر سے شادی کی ہے۔
•    پیزا کے شوقین ایک روسی شخص کو شادی کے لیے کوئی نہ ملا تو انہوں نے پیزا سے ہی شادی کر لی۔

Browse Latest Weird News in Urdu