نرس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ۔ڈاکٹر نے بیوی کے حکم پر ملازمت سے استعفیٰ دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 جنوری 2019 23:55

نرس کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ۔ڈاکٹر نے بیوی کے حکم پر ملازمت سے استعفیٰ دے دیا
الینوائے سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اس استعفے کی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹر کی بیوی نے انہیں کسی نرس کے ساتھ کام کرنے سے روکا ہے۔
ہسپتال نے اس خبر کا اعلان ریسیپشن ایریا میں پوسٹ کیے گئے میسج سے کیا گیا۔ میسج میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر لوپرڈوس نے جمعہ 18 جنوری کو ہمارے دفتر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہسپتال کی انتظامیہ نے ایک نئی نرس رکھیت ھی۔ اسی وجہ سے ان کی بیوی نے انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔ میسج میں لکھا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اس سلسلے میں ہونے والی کسی بھی طرح کی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے۔
اس استعفے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے۔ لوگوں نے ڈاکٹر کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu