اس ویلنٹائن ڈے پر بے وفا محبوب سے بدلہ لینے کے لیے چڑیا گھر کی انوکھی پیش کش

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 30 جنوری 2019 23:52

اس ویلنٹائن  ڈے  پر بے وفا محبوب سے بدلہ لینے کے لیے چڑیا گھر کی انوکھی پیش کش

ایک برطانوی چڑیاگھر نے اس ویلنٹائن ڈے پر  بے وفا محبوب سے بدلہ لینے کے لیے انوکھی پیش کش متعارف  کرائی ہے۔ اس ویلنٹائن ڈے پر لوگ  سابقہ محبوب کے نام پر چڑیا گھر میں موجود کاکروچز  کے  نام رکھ سکیں گے۔
 سونوکس، برطانیہ کے  ہمسلی کنزرویشن سنٹر نے فنڈز جمع کرنے کےلیے لوگوں کو 2 ڈالر فیس کی ادائیگی کے بعد اپنے سابقہ محبوب کے نام پر کاکروچ کا نام رکھنے کی   پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)


چڑیا گھر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں کو بدلہ لینے کی ضرورت نہیں وہ اس ویلنٹائن ڈے پر ایک اور طریقے سے بہتر محسوس کر سکتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ لوگ محبت کے اس خصوصی تہوار پر ایک کاکروچ کو سابقہ ناکارہ محبوب کا نام دے سکتے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ فیس کی ادائیگی کے بعد انتظامیہ نام کو کاکروچ کے انکلوژر کے باہر آویزاں کرے گی۔ کاکروچ کا نام رکھنے والوں  کو انتظامیہ کی طرف سے باقاعدہ ایک سرٹیفیکیٹ دیا جائےگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu