79 سالہ شخص نے صرف ایک سال میں 1000 زیادہ گاڑیاں غارت کر دیں

ہفتہ 2 فروری 2019 21:49

79 سالہ شخص نے صرف ایک سال میں 1000 زیادہ گاڑیاں  غارت کر دیں

پچھلی ایک دہائی سے سپین کے شہر  ویگو کے مضافاتی علاقوں  او کالواریو اور اے ڈوبلاڈا کے رہائشی خوف کے عالم میں زندگی گزار رہے  ہیں ۔ علاقے میں روز ہی کئی لوگوں کی گاڑیوں پر  خراشیں ملتی  یا گاڑی کے کی ہول میں ٹوتھ پکس پھنسا کر انہیں جام کر دیا جاتا۔
اس غارت گری کا ایک مجرم  ایک 79 سالہ شخص بھی ہے، جسے پچھلے سالوں میں درجنوں بار گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

  بوڑھے آدمی نے صرف پچھلے ایک سال کے دوران 1 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو برباد کیا۔
بہت سے لوگ تو گاڑی کو ایسے وقت میں نقصان پہنچاتے جب انہیں دیکھنے والا کوئی موجود نہ ہو لیکن 79 سالہ جوز انتونیو دن دہاڑے پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں غارت کرتے ہیں۔ وہ گاڑیوں پر خراشیں ڈالتے اور کی ہول میں ٹوتھ پکس پھنسا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر کوئی شخص انہیں روکنے کی کوشش کرتا تو وہ اپنے ہاتھ میں پکڑے لکڑی کے کین سے اس پر حملہ آور ہو جاتے۔

پولیس کا اندازہ ہے کہ بوڑھے غارت گر نے صرف پچھلے سال میں 1120 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ 2019 کے آغاز سےاب تک انہوں نے 120 گاڑیاں غارت کیں۔
عام طور پر اس طرح کی واردات کرنے والے افراد ذہنی مریض ہوتے ہیں لیکن انتونیو کے طبی معائنے سے ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ پچھلے سال پولیس نے ان سے دماغی معائنہ کرانے کی درخواست کی تو انہوں نے بخوشی معائنہ کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

تین دن بعد ڈاکٹروں نے انہیں دماغی طور پر صحت مند قرار دے کر ڈسچارج کر دیا۔
پولیس کے ایک ماہر لا ووز ڈی گالیسیا نے بتایا کہ وہ بیمار نہیں بس وہ دنیا کو بُرا سمجھتے ہیں اور اس پر غصہ ہیں، انہیں بہت زیادہ ضدی شخص کہنا چاہیے۔
انتونیو کو پچھلے سالوں میں کئی بار گرفتار کیا گیا ہے لیکن انہوں نے گاڑیوں کو غارت کرنا نہیں چھوڑا۔ انہوں نے اپنا رویہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

وہ جب بھی باہر جاتے ہیں ایک چابی یا سکے سے گاڑیوں پر خراشیں ڈال دیتے ہیں یا کی ہول کو ٹوتھ پکس سے جام کر دیتے ہیں۔
انتونیو علاقے میں اتنے زیادہ بدنام ہو چکے ہیں کہ ہر کوئی ان کی حرکتوں کے بارے میں جانتا ہے۔ انجان لوگوں کی رہنمائی کے لیے ہر بلاک میں انتونیو کی تصویروں کے پوسٹر لگے ہیں۔
ویگو پولیس سٹیشن کے سٹیزن سیکورٹی برگیڈ کے ترجمان نے رپورٹروں کو بتایا کہ علاقے میں رہنے والے لوگ اپنی گاڑیاں باہر پارک کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔

جن لوگوں نے انتونیو کو روکا تو انہوں نے اپنی چھتری اور لکڑی کے کین سے اُن پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے ایک شخص کی ناک بھی توڑ دی تھی۔
مقامی پولیس کا اندازہ ہے کہ انتونیو نے صرف پچھلے سال 5 لاکھ یورو کا نقصان کیا ہے لیکن انہیں روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ چند سالوں میں درجنوں بار گرفتاری اور جرمانے کے بعد وہ رہا ہوتے ہی گاڑیاں غارت کرنا شروع کر دیتےہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu