”بوائلنگ واٹر چیلنج“ کو پورا کرتے ہوئے لوگ خود کو جلانے لگے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 فروری 2019 23:48

”بوائلنگ واٹر چیلنج“ کو پورا کرتے ہوئے  لوگ خود کو جلانے لگے

  امریکا اور یورپ میں شدید سردی سے پریشان لوگوں نے تفریح کا ایک نیا  طریقہ نکال لیا ہے۔سرد ترین موسم میں  لوگ گرم پانی کو ہوا میں اچھالتے ہیں  جس کے بعد یہ زمین پر گرنے سے پہلے ہی برف بن جاتا ہے۔


دوسروں کی دیکھا دیکھی بہت سے لوگ  موسم کی شدت کو   دیکھے بنا   اورحفاظتی اقدامات جیسے مکمل جسم اور چہرہ ڈھانپے بغیر ہی  اس ”بوائلنگ واٹر چیلنج“ کو سر انجام دے رہے ہیں۔

ایسے میں ہوا میں پھینکا ہوا پانی تو برف نہیں بنتا   لیکن اُن کےجسم کو ضرور جلا دیتا ہے۔
کرس کیجر کا تعلق  وائٹ بیئر لیک، مینیسوٹا سے ہے۔ انہوں نے بھی بوائلنگ واٹر چیلنج میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا لیکن بعد میں اپنے فیصلے پر کافی پچھتائے۔
کرس کی بوائلنگ واٹرچیلنج  کی ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ آئندہ وہ  بوائلنگ واٹر چیلنج پورا کرتے ہوئے   کم از کم مکمل کپڑے ضرور پہنیں گے۔

(جاری ہے)

ایک  وائرل ویڈیو میں  انہیں صرف سوئمنگ شارٹس پہنے  منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بوائلنگ واٹر چیلنج پورا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ جیسے ہی  فرائی پین میں موجود پانی کو اپنے سر کے اوپر سے پیچھے کی طرف اچھالتے ہیں تو گرم پانی پیچھے سے ان کی ٹانگوں پر گرتا ہے ۔ پانی گرتے ہی وہ  ایک دم اچھل پڑتے ہیں اور برتن کو پھینک دیتے ہیں۔

بہت سے لوگوں نے کرس کی تعریف بھی  کی ہے کہ باہر چاہے جتنی مرضی سردی تھی وہ شارٹس میں باہر موجود تھے۔ یہ الگ بات ہے کہ شارٹس کی وجہ سے وہ اپنی ٹانگیں جلا بیٹھے۔
کرس کی طرح ہی ایک صاحب   بوائلنگ واٹر چیلنج پورا کرتے ہوئے گرم پانی کو ہوا میں پھینکنے کی بجائے اپنے منہ پر پھینک  بیٹھے۔
بوائلنگ واٹر چیلنج کی ان دلچسپ اور بے وقوفانہ ویڈیوز کو آپ بھی دیکھیں۔


”بوائلنگ واٹر چیلنج“ کو پورا کرتے ہوئے  لوگ خود کو جلانے لگے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu