سیکورٹی کیمرے نے انشورنش کلیم کے لیے گرکر زخمی ہونے کا بہانہ کرنے والے کا بھانڈہ پھوڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 فروری 2019 23:48

سیکورٹی کیمرے نے انشورنش کلیم کے لیے  گرکر زخمی ہونے کا بہانہ کرنے والے کا بھانڈہ پھوڑ دیا

نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو سیکورٹی کیمرے نے عین اس وقت پکڑ لیا جب وہ زمین پر برف گرا کر اس پر پھسلنے کابہانہ  کر رہے تھے۔یہ سب کچھ انہوں دھوکہ دہی سے انشورنش کی رقم حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔
مڈلسیکس کاؤنٹی پراسیکیوٹر  کےآفس  نے بتایا کہ 57سالہ الیگزینڈر گولڈنسکی وڈبریج کے کاروباری ادارے کے ساتھ آزاد کنٹریکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

وہ آفس میں ہی تھے جب سیکورٹی کیمرے نے یہ واقعہ ریکارڈ کیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے زمین پر تھوڑی سی برف گرائی اور کچھ دیر انتظار کے بعد احتیاط سے خود کو زمین پر گرا دیا۔ زمین پر گرنے کے بعد وہ تسلی سے   خود کے دریافت کیے جانے کا انتظار کرتے رہے۔
پراسیکیوٹر آفس نے بتایا کہ انہوں نے ایمبولینس کے کرائے اور مقامی ہسپتال میں علاج کا جعلی انشورنش کلیم حاصل کرنے کےلیے درخواست بھی دےدی۔
پراسیکیوٹر آفس کے مطابق الیگزینڈر پر انشورنش فراڈ اور دھوکے سے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔
الیگزینڈر کے برف گرانے اور پھر خود کرنے کی فوٹیج آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu