دنیا کی 10 غیر معمولی ائیرلائنز

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 فروری 2019 23:48

دنیا کی 10 غیر معمولی ائیرلائنز
بہت سے لوگوں کے لیے جہاز سے سفر کرنا ایک بیزار کر دینے والا کام ہوتا ہے۔ مسافروں کی عام شکایات میں ٹانگیں پھیلانے کے لیے  کم جگہ کے ساتھ غیر آرام دہ سیٹ،  غیر معیاری کھانا اور تفریح کا نہ ہونا شامل ہیں۔ تاہم  بہت سی ائیرلائنز اپنے مسافروں کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔
دنیا بھر میں بہت سے ائیر لائنز ایسی بھی ہیں جو اپنی حیرت انگیز خصوصیات سے مسافروں اور عام لوگوں کو حیران کر دیتی ہے۔

کچھ ائیرلائنز کی دلچسپ خصوصیات درج ذیل ہیں۔
1.    سامووا ائیر ایک چھوٹی سی ائیر لائن ہے۔ یہ ائیر لائن مسافروں کےو زن کے حساب سے کرایہ وصول کرتی ہے۔ یعنی جو مسافر موٹا  اور وزنی ہوگا، اس کا کرایہ عام آدمی سے دوگنا ہوگا۔
2.    1974 میں فری لینڈیا کے نام سے ایک غیر تجارتی  ائیر لائن بھی تھی۔

(جاری ہے)

اس ائیر لائن میں  آرام کے لیے واٹر بیڈ اور کھانے کے لیے  نامیاتی خوراک دی جاتی تھی۔

بدقسمتی یہ ائیر لائن ایک سال سے بھی کم عرصے میں دیوالیہ ہوگئی۔
3.    شمالی کوریا کی  سرکاری ائیر لائن ائیر کوریو کی ریٹنگ چار سال تک مسلسل سب سے کم یعنی 1 سٹار رہی۔ اس ائیر لائن نے 20 سال سے کوئی طیارہ نہیں خریدا۔ یورپی یونین اس ائیر لائن کےطیاروں کو اپنے ہوائی حدود میں داخل ہونے سے روک چکی ہے۔
4.    ہوائین ائیر لائن ہوائی سے جانے والے مسافروں کو 10 پاؤنڈ  کا انناس یا پپیتے کا باکس مفت لے جانے کی سہولت دیتی ہے۔


5.    بالٹیا ائیر لائن کے نام سے ایسی ائیر لائن بھی موجود ہے جس نے پچھلے 30 سالوں میں ایک مسافر کو بھی منزل مقصود تک نہیں پہنچایا۔ بظاہر یہ ائیر لائن 1989 سے ایف اے اے کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے۔
6.    جینٹ ائیر لائن ایک خفیہ ائیر لائن ہے۔ یہ لاس ویگاس کے میکران ائیر پورٹ پر ہی کام کرتی ہے۔ اس ائیر لائن کےجہاز کنٹریکٹرز اور حکومتی اہلکاروں کو ایک خفیہ مقام نیواڈا نیشل سیکورٹی سائٹ المعروف ایریا 51  لاتے اور لے جاتے ہیں ۔


7.    نیپال کی ائیر لائن کا حفاظتی ریکارڈ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خراب ہے۔ یہ ائیر لائن تیکنیکی مسائل کے حل کے لیے ہندو دیوتاؤں کےلیے بکریوں کی قربانی دیتی ہے۔ 2013 سے اس ائیر لائن کے یورپی یونین میں داخلے پر پابندی ہے۔
8.    لا کمپینی ایک فرانسیسی ائیر لائن ہے ۔ اس جہاز میں ہر مسافر  کے لیے مساج چیئرز، مچلن سٹار فوڈ اور سام سنگ انٹرٹینمنٹ ٹیبلٹس ہیں۔

  دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ائیرلائن مقابلے کی بزنس کلاس ائیرلائنز سے  زیادہ سستی ہے۔
9.    ال عال اسرائیل کی ائیر لائن ہے۔ یہ دنیا کی سب سے محفوظ ائیر  لائن سمجھی جاتی ہے۔ اس کے ہر جہاز میں اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم نصب ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہر بین الاقوامی پرواز میں انڈرکور ائیر مارشل کو بھی ساتھ بھیجا جاتا ہے۔ ال عال کے جہاز میں کاک پٹ کے لیے ڈبل ڈور سسٹم  لگا ہوا ہے۔

کاک پٹ میں داخل ہونے کے لیے پہلا دروازہ ایک خصوصی پاس ورڈ سے کھلتا ہے۔ دوسرا دروازہ اس وقت کھلتا ہے جب پہلا بند ہو جاتا ہےا ور پائلٹ باہر موجود شخص کی شناخت کر لیتا ہے۔ اس ائیرلائن کےجہازوں کو کئی بار ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی لیکن صرف ایک بار ہی ایک جہاز ہائی جیک کیا جا سکا ہے اور اس واقعے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔
10.    ویتنام کی ویٹ جیٹ  ائیر لائن کی مالکہ نے اپنی ائیر لائن میں پرکشش خواتین کو رکھا اور سوئمنگ سوٹ کو ان کی یونیفارم قرار دیا۔ اس طریقے نے کافی  کام کیا اور ائیر لائن کی مالکن جلد ہی ارب پتی بن گئیں۔ا س وقت ان کی دولت کا تخمینہ 2.4 ارب ڈالر ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu