برطانوی خاتون نے 20 سال سے اپنے سر کے بال نہیں دھوئے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 فروری 2019 23:52

برطانوی خاتون نے 20 سال سے اپنے سر کے بال نہیں دھوئے
زیادہ تر لوگ ہفتے میں ایک بار سر کے بال نہ دھوئیں تو بے چین ہو جاتے ہیں لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون  کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 20 سالوں سے اپنے 6 فٹ لمبے بال نہیں دھوئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں میں بس کنکھی کرتی ہیں۔
32 سالہ فرینکی کلونی کا تعلق برنگٹن، برطانیہ سے ہے۔ انہوں نے 6 سال کی عمر سے لمبے بال رکھنا شروع کیے۔ 13 سال کی عمر میں اُن کے بال اُن کی کمر تک آتے تھے۔

انہیں بالوں کو دھونے، شیمپو اور کنڈیشنر کرنے اور پھر سکھانے سے کافی الجھن ہوتی تھی۔ ایک بار اُن کی ماں کی دوست نے انہیں کہا کہ بالوں کو دھونا بند کر دو تو وہ فوراً ہی مان گئیں۔ شروع کے چند ہفتوں میں تو ان کے بال کافی گندے رہے اور ان کے سر میں بھی درد رہنے لگا لیکن یہ مشکلات بتدریج ختم ہوتی گئیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بالوں کے ساتھ کچھ نہیں کیا ، وہ انہیں بس کنکھی کرتی ہیں۔


بال نہ دھونے کا فرینکی کو ایک نقصان ہوتا ہے کہ ان کے بال بہت زیادہ الجھ جاتے ہیں لیکن وہ آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے میں بالوں کو سلجھا لیتی ہیں۔ فرینکی کا کہنا ہے کہ اُن کے بال نہ دھلنے کی وجہ سے خوشبوؤں کو جذب کر لیتے ہیں، جس سے بعد میں بھی پتا چل جاتا ہے کہ وہ کہاں تھیں اور کس کے ساتھ تھیں۔
فرینکی نے آخری بار 18 سال کی عمر میں اپنے بالوں کو تھوڑا کاٹا تھا۔ تب سے اب تک ان کی لمبائی 6 فٹ ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu