”فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ اِن نہیں ہوسکتا“ ہنگامی نمبروں پرآنے والی دلچسپ فون کالز

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 فروری 2019 22:13

”فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ اِن نہیں ہوسکتا“ ہنگامی نمبروں پرآنے والی دلچسپ فون کالز

ڈربی شائر پولیس نے ٹوئٹر پر انہیں ملنے والی چند دلچسپ فون کالز کے بارے میں بتایا ہے۔کالر سنٹر پر  پولیس کال ہینڈلر کو مصروف اوقات میں ایک فون کال وصول ہوئی، جسے سن پر کال ہینڈلر غصے بھی ہوا اور حیران بھی۔
پولیس کال سنٹر  کے ترجمان نے ٹوئٹر پربتایا ”999 کال۔ ایک شخص نے رپورٹ کی ہے کہ اس کا فیس بک اچھی طرح کام نہیں کر رہا ! “۔
ترجمان نے مزید  کہا  کہ یہ پولیس کا معاملہ نہیں ہے، بالکل بھی نہیں ہے، یہ پولیس کا ٹائم ضائع کرنا  اور حقیقی ہنگامی صورتحال  سے دوچار لوگوں  کی مدد سے روکنا ہے۔

پولیس ترجمان نے  کہا کہ نمبر ڈائل کرنے سے  پہلے ایک بار سوچ لیں، 101 غیر ہنگامی صورتحال کے لیے ہے، جس کا پولیس سے تعلق نہیں۔
اسی طرح ایک شخص نے ہنگامی نمبروں پر کال کی کہ کسی نے اس کی گاڑی میں ٹکر مار دی ہے، جب   کال ہینڈلر نے بتایا کہ یہ ہنگامی مسئلہ نہیں تو کال کرنے والے نے دوسرے ڈرائیور پر حملہ کرنے کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کےجواب میں پولیس ترجمان نے ٹوئٹر پر  بتایا   کہ کال کرنے والے کے خلاف دھمکی دینے پر قانونی کاروائی کی گئی ہے۔


ایک دوسرے شخص نے پولیس کے ہنگامی نمبروں پر کال کر کے کہا کہ اس کے پاس غیر ہنگامی نمبر 101 پر کال کرنے کے لیے کریڈٹ بیلنس نہیں ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ  یہ زندگی اور موت کی ہنگامی صورتحال دیکھنے والی ہنگامی لائن کو مصروف کرنے کی کوئی قابل قبول وجہ نہیں ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ لوگ انہیں  سیاحتی  مقامات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے  بھی فون کرتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu