متحدہ عرب امارات کے ڈرون شو میں نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 فروری 2019 23:52

متحدہ عرب امارات کے ڈرون شو میں نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم

متحدہ عرب امارات کی پولیس اکیڈمی کے قیام کے 50 سال مکمل  ہونے پر  منعقد ہونے والی تقریب میں ڈرون لائٹ شو کا بھی اہتمام بھی کیا تھا۔ اس ڈرون لائٹ شو نے جہاں تقریب کی خوبصورتی کو چار چاند لگائے ہیں وہیں ایک عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
دوبئی پولیس اکیڈمی  کے قیام کی 50 سالہ تقریبات میں 300 ڈرونز کے استعمال سے آسمان پر متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے پورٹریٹ بھی بنائےگئے۔

(جاری ہے)

جن رہنماؤں کے پورٹریٹ بنائے گئے اُن میں   شیخ محمد بن راشد ال مکتوم (نائب صدر اور وزیر اعظم یو اے ای اور امارت دوبئی کے حکمران) اور شیخ ہمدان بن محمد بن راشد ال مکتوم (دوبئی کے ولی عہد)   شامل ہیں۔
ڈرونز نے ایک فارمیشن بنا کر عربی میں ”آپ کا شکریہ، شیخ محمد “ بھی لکھا۔اس شو میں ڈرونز نے 11 فارمیشنز بنا کر ڈرونز کا  یکے بعد دیگرے فارمیشن بنانے کا  نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
اس ائیر شو کی چند جھلکیاں آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu