کھٹمل زدہ سوٹ پہن کر آنے والے وکیل نے عدالت خالی کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 فروری 2019 23:49

کھٹمل زدہ سوٹ پہن کر آنے والے وکیل نے عدالت خالی کرا دی

سوموار کے دن اوکلاہاما کی روجر کاؤنٹی میں ایک وکیل کے سوٹ سے کھٹمل جھڑنے کے بعد کمرہ عدالت کو خالی کر دیا۔ روجر کاؤنٹی شیرف سکاٹ والٹن نے کے جے آر ایچ نیوز کو بتایا کہ  عدالت میں موجود ایک دوسرے شخص نے وکیل پر کھٹملوں کو گھومتے دیکھا۔ ایک خاتون نے وکیل کی گردن پر کچھ رینگتے دیکھا ، جو بعد میں کھٹمل نکلے۔شیرف نے بتایا کہ وکیل نے اپنی جیکٹ اتار کر کچھ فائلوں پر رکھ دی تھی۔

جب جیکٹ کو ہٹایا گیا تو اس کے نیچے سے بھی بہت سے کھٹمل نکل آئے۔

(جاری ہے)


عدالت کی سیکورٹی کے سربراہ مائیک کلارک نے کہا کہ وکیل غیر معمولی حد تک لا پرواہ محسوس ہوتا ہے، جسے اپنے سوٹ  میں بھرے کھٹملوں کا احساس تک نہیں تھا۔
مائیک نے بتایا کہ انہوں نے عدالت سے ہر کسی کو باہر نکال کر پیسٹ کنٹرول کو بلا لیا، جنہوں  نے آکر کھٹملوں کامعائنہ کیا اور ان سے کمرہ عدالت کو پاک کیا۔ عدالت کو دوبارہ منگل کے دن  کھولا گیا تھا۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کھٹملوں کا سوٹ پہن کر عدالت آنے والا وکیل کون تھا۔ کیا وہ ایسے ہی کھٹملوں میں گھرا رہتا  ہے یا پھر یہ اپنے مقدمے میں تاخیر کے لیے استعمال کیا جانے والا حربہ تھا؟

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu