کوئی ہے جو اس خاتون کی زندگی کے فیصلے کرے اور 3 لاکھ 60 ہزار روپے ماہانہ پائے؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 فروری 2019 23:49

کوئی ہے جو اس خاتون کی زندگی کے فیصلے کرے اور 3 لاکھ 60 ہزار روپے ماہانہ پائے؟

جب فیصلہ کرنے کی بات آئے تو کچھ لوگوں کےنزدیک دستیاب   اشیاء میں سے کوئی ایک  چیز منتخب کرنا کافی آسان ہوتا  ہے۔تاہم کچھ لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ اُن کے انتخاب کے نتائج خراب تو نہیں نکلیں گے۔
فیصلے کرنے میں پریشان ایک خاتون نے اب ایک فیصلہ کر ہی لیا ہے کہ اپنی زندگی کے فیصلے کرانے کےلیے ایک ملازم ہی رکھ لیا جائے۔ یہ ملازم اُن کی زندگی کے تمام فیصلے کرے اور بدلے میں ماہانہ 2000پاؤنڈ تنخواہ بھی پائے گا۔

تاہم وہ یہ ملازم صرف ایک ماہ کے لیے ہی رکھنا چاہتی ہیں۔ برسٹل، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے  Bark.com پر ایک اشتہاردیا ہے۔اپنے اشتہار میں انہوں نے لکھا ، ” یہ عجیب لگتا ہے ، لیکن بنیادی طور پر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے مجھے کسی ایسے کی ضرورت ہے جو میرے لیے فیصلے کر سکے۔

(جاری ہے)


اشتہار میں خاتون نے بتایا کہ اُن کا پچھلا سال کافی خراب گزرا ہے، جس کی وجہ سے  وہ یہ فیصلہ کر رہی ہیں۔خاتون نے وہ تمام حالات بھی بتائے جو اُن پر گزرے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی کو رقم ادھار دی جو کھوگئی۔ وہ خود نیوزی لینڈ میں رقم کے بغیر گھومتی رہی اور  اُن کے سابقہ پارٹنر نے اُن پر زیادتیاں کیں۔انہوں  نے بتایا کہ اپنے لیے درست فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتے کوئی نہ کوئی مسئلہ ہونے پر اُن کی ماں بھی اُن کا  مذاق اڑاتی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ  انہیں کوئی غیب بین یا روحانی رہبر درکار ہے، جو اُن کی زندگی کو واپس درست راستے پر لا سکے۔
خاتون جس شخص کو رکھنا چاہتی ہیں، وہ انہیں بتائے گا کہ وہ اپنی بچت کس طرح خرچ کریں یا گھومنے پھرنے کےلیے کس شخص کے ساتھ جائیں۔خاتون نے کہا انہیں ایسا شخص چاہیے جو فون یا میسج پر دستیاب ہو اور انہیں فوری جواب دے سکے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس شخص کو رکھنے کے لیے 2 ہزا ر پاؤنڈ تک خرچ کرنے کو تیار ہیں۔ یہ رقم وہ پچھلے سال ملنے والی  اپنی وراثتی رقم سے الگ کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu