طلباء نے کیلوں سے پیانو بنا لیا

طلباء نے کیلوں سے  پیانو بنا لیا
قازقستان میں ہونے والے ایک ٹیکنالوجی کے میلے کے دوران کچھ طلباء نے تخلیقی صلاحیتوں کا  استعمال کرتے ہوئے کیلوں سے پیانو بنایا ہے۔
الماتی میں  ہونے والے ”دی گو کریٹیو(The Go Creative) فیسٹیول میں کچھ طلبا نے پھلوں کو موسیقی میں استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)


ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طلباء نے چند کیلوں کو ایک قطار میں رکھ کر انہیں مختلف برقی آلات سے مربوط کیا اور پھر کمپیوٹر سے کنکٹ کر دیا۔ اس کے بعد کیلوں پر ہاتھ لگانے سے یہ پیانو کی طرح بجنے لگے۔ویڈیو میں ایک شخص کو کیلا پیانو پر دھن بجاتے بھی دکھایا گیا ہے۔
/">ViralHog

وقت اشاعت : 09/02/2019 - 23:54:29

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments