دونوں ہاتھوں سے بیک وقت دو پورٹریٹ بنانے والی فنکارہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 فروری 2019 23:41

دونوں ہاتھوں سے بیک وقت دو پورٹریٹ بنانے والی فنکارہ
ڈرائنگ کرتے ہوئے  حقیقت سے قریب تر تصاویر بنانا کافی مشکل کام ہے لیکن ڈچ فنکارہ    رایاشناکنا ایک ہی وقت میں  اپنے دو ہاتھوں سے  دو الگ الگ پوریٹ بنا سکتی ہیں۔
رایاشناکنا 2010 میں پنسل کی مدد سے مشہور شخصیات کی حقیقت سے قریب تصاویر بنانے پر  پہلی بار خبروں کی زینت بنیں۔ رایاشناکنا کی صلاحیتوں میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید نکھار آیاہے۔ ایک بار رایاشناکنا  کو لگا کہ وہ بائیں ہاتھ سے زیادہ بہتر تصاویر بنا سکتی ہیں تو وہ بائیں ہاتھ سے تصاویر بنانے لگی۔

پھر انہیں لگا کہ وہ دائیں ہاتھ سے بہتر کام کر سکتی ہیں لیکن پھر انہیں معلوم ہوا کہ وہ تو ایک ہی وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو  الگ الگ شخصیات کے پورٹریٹ بنا سکتی ہیں۔تصاویر بناتے ہوئے وہ اپنی ذہنی توجہ دو نوں تصاویر پر ہی مرکوز رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)


25 سالہ رایاشناکنا 18 سال کی عمر میں  کئی برانڈز کے لیے ماڈلنگ کر چکی ہیں۔ وہ کئی فلموں، سوپ اوپیراز اور ٹی وی سیریز میں بھی کام کر سکتی ہیں۔

وہ  بچوں کے لیے پہلے ڈچ ویب ٹی وی  شو، کنڈرجرنل،  کی میزبانی  بھی کر چکی ہیں۔ اب وہ حیرت انگیز فنکارہ کے طور پر اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔
انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں  نے رایاشناکنا کی صلاحیتوں پر اپنے شک کا اظہار بھی کیا ہے لیکن وہ ایک ہی وقت میں دو پورٹریٹ بنانے کی بہت سی  ویڈیوز پوسٹ کر چکی ہیں۔ڈچ نیشنل ٹی وی بھی اُنکی فنکارانہ صلاحیتوں کے حوالے سے اُن کا انٹرویو لے چکا ہے۔
رایاشناکنا کی ایک ہی وقت میں دو ہاتھوں سے دو پورٹریٹ بنانے کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu