نشہ کرنے کے لیے خالی مکان میں داخل ہونے والوں کو 1 ہزار پاونڈ وزنی زندہ شیر مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 فروری 2019 23:48

نشہ کرنے کے لیے خالی مکان  میں داخل ہونے والوں کو 1 ہزار پاونڈ وزنی زندہ  شیر مل گیا

ہوسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا ایک گروپ چوری چھپے ایک خالی مکان میں داخل ہوا تاکہ میریجوانا استعمال کر سکے۔ جلد ہی ان لوگوں کو احساس ہوا کہ وہ مکان میں تنہا نہیں ہیں۔ گھر میں پہلے ہی ایک شیر موجود ہے۔
ہوسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ گھر میں گھسنے والے لوگوں نے سوموار کی صبح غیر ہنگامی نمبر 311 پر کال کر کے شیر کی موجودگی کی اطلاع دی۔

گھر کے اندر یہ شیر ایک چھوٹے سے پنجرے میں تھا۔ شیر کے لحاظ سے یہ پنجرہ کافی کمزور تھا ۔ پنجرے کو بند کرنے کےلیےنائیلون کی رسی استعمال کی گئی تھی۔
311 نے کال ملنے کے بعد  جانوروں کے تحفظی مرکز کے عملے کو موقع پر بھیجا۔ تحفظی مرکز  کے عملے نے پولیس سے مکان کی تلاشی کا  وارنٹ لیا اور موقع پر جا کر شیر کو بے ہوش کر دیا۔

(جاری ہے)

موقع پر پہنچنے والے عملے نے شیر کو ٹائیسن کا نام دیا ہے۔

یہ نام فلم  ہینگ اوور کے  مائیک ٹائیسن کے شیر کے نام پر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیر، جسے اچھی طرح کھلایا پلایا  گیا تھا اور وہ صحت مند تھا، کو نامعلوم محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں باقاعدہ وائلڈ لائف لائسنس کے بعد شیر کو پالتو جانور کے طور پر رکھنا قانونی ہے لیکن ہوسٹن شہر میں شیر کو رکھنا قانونی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu