یہ شخص گزشتہ 40 سالوں سے ایک ہی ویلنٹائن کارڈ کو نئے کوڈورڈ زمیں اپنی بیوی کو بھیج رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 فروری 2019 23:41

یہ شخص گزشتہ 40 سالوں سے ایک ہی ویلنٹائن کارڈ کو نئے کوڈورڈ زمیں اپنی بیوی کو بھیج رہا ہے

ایک شخص گزشتہ 40 سالوں سے ایک ہی ویلنٹائن کارڈ اپنی بیوی کو بھیج رہا ہے۔کارڈ میں ویلنٹائن ڈے کا پیغام ہر سال نئے کوڈ ورڈز میں ہوتا ہے،  اس شخص کی بیوی کو ہر سال ہی یہ کوڈ  دوبارہ ڈی کوڈ کرنا پڑتے ہیں۔
78 سالہ ناول نگارکین میئرس نے شادی کے 6 سال بعد 1979 میں اپنی بیوی، ولیری، کو  ویلنٹائن کارڈ بھیجا تھا۔لیڈز سےتعلق رکھنے والے  کین نے  کارڈ پر ویلنٹائن ڈے کا پیغام کوڈ میں لکھا تھا۔

اس کے بعد سے وہ مسلسل یہی کارڈ اپنی بیوی کو بھیج رہے ہیں اور ہر بار اس میں نئے کوڈ میں پیغام درج کرتے ہیں۔
کین 1970 کی دہائی میں کارڈ کی ڈیزائنگ کا کام کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی بیوی کو بھیجا جانے والا کارڈ بھی خود ہی ڈیزائن کیا تھا۔ کین نے بتایا کہ وہ کئی سالوں تک  کارڈ کی ڈیزائنگ کا کام کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بڑی کمپنیوں جیسے ہال مارک کے لیے بھی کارڈ ڈیزائن کیےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار 1979 میں ولیری کو کارڈ بھیجا۔ اس کے بعد 1980 میں دوبارہ یہی کارڈ بھیجا ۔اُن کا کہنا ہے کہ اگر کبھی انہوں نے  ولیری کو کوئی دوسرا کارڈ بھیجا تو وہ کافی مایوس ہونگی۔
کین اپنے قلمی نام کین میکائے  کے نام سے 27 رومانوی اور جرائم پر مبنی ناول لکھ چکے ہیں۔ اُن کے اور ولیری کے 5 بچے اور 12 بچوں کے بچے ہیں۔
69 سالہ ولیری کا کہنا ہے کہ اُن کا ویلنٹائن کارڈ  اُن کےلیے بہت خاص ہوگیا ہے اور  یہ اب بھی اچھی حالت میں ہے۔


انہوں نے بتایا کہ وہ کارڈ کو محفوظ جگہ  پر رکھتی ہیں لیکن ایک سال انہوں نے اسے  ایسی محفوظ جگہ پررکھا کہ وہ کافی عرصے انہیں ملا ہی نہیں۔ولیری نے بتایا کہ طویل اور خوشیوں سے بھرپور شادی شدہ زندگی کا  راز آپس میں دوست ہونا ہے۔

یہ شخص گزشتہ 40 سالوں سے ایک ہی ویلنٹائن کارڈ کو نئے کوڈورڈ زمیں اپنی ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu