ویلنٹائن ڈے سے ایک دن پہلے منایا جانے والا صرف خواتین کا تہوار ” گیلنٹائن ڈے“ دنیا بھر میں مقبول ہونے لگا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 فروری 2019 23:41

ویلنٹائن ڈے سے ایک دن پہلے منایا جانے والا صرف خواتین کا تہوار ” گیلنٹائن ڈے“ دنیا بھر میں مقبول ہونے لگا

دنیا بھر میں14 فروری کو منائے جانے والے  ویلنٹائن ڈے کو محبت کے دن کے طور پر جانا جاتا ہے  ۔ویلنٹائن ڈے پر  شادی شدہ و غیر شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کو پھول اور تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ بہن، بھائیوں، ماں، باپ، رشتے داروں ، دوستوں اور استادوں  کو پھول دے کر بھی اس دن کی مبارکباد دیتے ہیں۔  حالیہ سالوں میں  گیلنٹائن ڈے کے نام سے بھی ایک تہوار تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔


گیلنٹائن ڈے  اصل میں 2010ء کے ایک سٹ کام پارکس اینڈ ریکریشن سے متاثر ہو کر منایا جاتا ہے۔یہ تہوار خالصتاً ایک زنانہ تہوار ہے۔ اس دن خواتین  اپنی سہیلیوں کے ساتھ مل کر ہلا گلا کرتی ہیں۔
پارکس اینڈ ریکریشن کے دوسرے سیزن کی 16ویں قسط  میں ایک کردار لیزلی  گیلنٹائن ڈے کے بارے میں بتاتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ بتاتی ہے کہ وہ 13 فروری کو گیلنٹائن ڈے مناتی ہیں۔

اس دن وہ اور اُن کی خواتین سہلیاں اپنے شوہروں اور ساتھیوں کو چھوڑ کر جمع ہوتی ہیں اور خواتین دیگر خواتین کے ساتھ  جشن مناتی ہیں۔
اس قسط کے بعد چند سالوں میں ہی   گیلنٹائن ڈے کی اصلاح کافی مقبول ہو گئی ہے۔ اگرچہ گیلنٹائن ڈے کا کسی کیلنڈر میں کوئی ذکر نہیں لیکن کاروباری کمپنیوں نے  اس کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس دن کے لیے خصوصی پروموشن سکیم متعارف کرانی شروع کر دیں ہیں۔


برطانیہ میں اس دن کے موقع پر خواتین کے لیے ورزش کی خصوصی کلاسز، کھانوں اور سینماؤں میں خواتین کے حوالوں سےفلموں کے خصوصی شو دکھانے کا اہتمام کیا  گیاہے۔مختلف سٹورز بھی اس دن کی مناسبت سے غبارے، بینر، بیج، جھنڈے اور سٹیکر فروخت کر رہے ہیں۔   گیلنٹائن ڈے کا تہوار بھارت میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu