کتے نے خوشی میں دوسری منزل سےچھلانگ لگا کر مالک کی گردن توڑ دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 فروری 2019 23:52

کتے نے خوشی میں دوسری منزل سےچھلانگ لگا کر مالک کی گردن توڑ دی

چین میں کتے کے ایک مالک کو اُن کےکتے کی خوشی نےہسپتال پہنچا دیا۔ کتےنے اپنے مالک کو دیکھ کر دوسری منزل چھلانگ لگائی  اور سیدھا  اُن کے اوپر جا گرا، جس کی وجہ سے مالک کی گردن کی ہڈی  ٹوٹ گئی۔
چین کے صوبے  ہونان  کے شہر یونگژو سے تعلق  رکھنے والے 67 سالہ شخص، جن کا خاندانی نام لیو بتایا گیا ہے، سوموار کو اپنے رشتے داروں سے مل کر گھر پہنچے۔

وہ گھر میں داخل ہی ہوئے تھے کہ کوئی بھاری چیز اُن کے اوپر آن گری اور وہ بے ہوش ہوگئے۔ لیو کےگھر والوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

ہوش میں آ کر لیو نے بتایا کہ انہیں پہلا خیال یہی آیا تھاکہ اُن کے گھر کی دیوار اُن کے اوپر گرگئی لیکن انہیں بعد میں پتا چلا کہ یہ سب اُن کی پالتو کتے کی خوشی کا نتیجہ تھا۔ 60 پاؤنڈ وزنی یہ کتا  لیو کو دیکھ کر اتنا خوش ہوا کہ دوسری منزل سے ہی اپنے مالک پر چھلانگ لگا دی۔

کتے کے گرنے سے لیو کی گردن کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا۔ ہڈی کو درست کرنے کے لیے لیو کو سرجری کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ لیو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چوٹ کے لیےکتےکو الزام نہیں دیتے۔تاہم وہ کتے کو صحن میں زنجیر سے  باندھ کر رکھیں گے تاکہ اس طرح کے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔
اس حادثے میں  دوسری منزل سے گرنے کے باوجود کتے زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

کتے نے خوشی میں دوسری منزل سےچھلانگ لگا کر مالک کی گردن توڑ دی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu