نئی تصویروں سے 110سال بعد افریقا میں سیاہ چیتوں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 فروری 2019 23:52

نئی تصویروں سے 110سال بعد افریقا میں سیاہ چیتوں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی
سیاہ چیتوں کو آخری بار 1909 میں افریقا میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی سیاہ چیتے کی موجودگی کےبارے میں اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے حقیقت میں سیاہ چیتے کی موجودگی کے تصویری ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔
سیاہ چیتا براعظم افریقا میں سب سے زیادہ دھوکے میں ڈالنے میں ڈالنے والا جانور ہے۔ اس جانور کو ایک صدی سے بھی زیادہ عرصہ پہلے دیکھا گیا تھا۔

اب اسے  سان ڈیاگو چڑیا گھر کے سائنسدان  نک پلفورڈ نے  کینیا میں دیکھا  ہے۔ اس کے بارے میں افریقن جرنل آف ایکولوجی میں شائع ہوا  ہے۔
تاہم اب کینیا کے اخبار ڈیلی نیشن  نے اپنے فوٹو گرافر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 2013 میں سیاہ چیتے کی کئی تصاویر بنائیں تھیں۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ تصویریں کہیں شائع بھی ہوئی تھیں یا نہیں۔

(جاری ہے)


نک پلفورڈ کا کہنا ہے کہ اس چیتے کی ماضی میں کچھ تصاویر بنائی گئی ہیں لیکن وہ اتنی زیادہ دور سے بنائی گئی ہیں کہ انہیں تصدیقی نہیں کہا جا سکتا۔ نک سے پہلے سیاہ چیتے کو 1909 میں ایتھوپیا میں دیکھا گیاتھا۔
نک نے سیاہ چیتے کی تصاویر بنانے کے لیے کافی سادہ طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ سیاہ چیتے کے مبینہ دکھائی دینے والے علاقوں میں کیمرے نصب کیے جس کے بعد سیاہ چیتا ایک کیمرے کی فوٹیج میں آ ہی گیا۔ سیاہ چیتا بر اعظم افریقا کا نایاب ترین جانور ہے۔
اس نایاب چیتے کی چند تصاویر آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu