اب باربی کیو کے شائقین جاپانی فنکار کے کھوپڑی نما کوئلے جلا سکیں گے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 فروری 2019 23:55

اب باربی کیو کے شائقین جاپانی فنکار  کے  کھوپڑی نما کوئلے  جلا سکیں گے
ایک جاپانی فنکار سیکیساڈامو نے جب کوئلوں کو  انسانی کھوپڑیوں  کی شکل میں ڈھالا تو انہیں گمان بھی نہیں تھا کہ  ان  کوئلے کی طلب میں اُن کی سوچ سے زیادہ اضافہ ہو جائےگا۔ سیکیساڈامو نے یہ کوئلے ونڈر فیسٹیول کے لیے ڈیزائن کیے تھے لیکن جب انہیں ٹوئٹر پر 13 ہزار بار لائکس اور 9 ہزار بار ری ٹوئٹ کیا تو انہوں نے عوام کے لیے یہ کوئلہ پیش کرنے کا پروگرام بنایا۔


سیکیساڈامو نے پہلے ہی ایک ویب سائٹ بنا کر اور ایسے کوئلوں کو پیٹنٹ کرا کر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔جلد ہی یہ کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کےلیے پیش کر دیاجائے گا۔

(جاری ہے)


سیکیساڈامو نے فیس بک پوسٹ میں ان کوئلوں کو  500 ین فی کوئلہ میں بیچنےکا اعلان کیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر ونڈر فیسٹیول اور انٹرنیٹ پر سیکیساڈامو کے تمام کوئلے فروخت ہو گئے۔

اب تو ان کوئلوں کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔
سیکیساڈامو کا کہنا ہے کہ یہ کھوپڑی نما کوئلے فی الحال جاپانی صارفین کےلیے ہیں انہیں بیرون ملک فراہم نہیں کیا جائے گا۔ لیکن اُن کا کہنا ہے کہ کوئلوں کی بیرون ملک فراہمی پر کام ہو رہا ہے۔
سیکیساڈامو نے اس سے پہلے تو بہت چھوٹے سائز میں کھوپڑی نما کوئلہ بنایا تھا۔ اب انہوں نےا علان کیا ہے کہ اب وہ حقیقی سائز میں کوئلے  کی کھوپڑی بنائیں گے۔
اب باربی کیو کے شائقین جاپانی فنکار  کے  کھوپڑی نما کوئلے  جلا سکیں گے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu