دنیا کا سب سے بڑا جینز کا جوڑا پیرو میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 فروری 2019 23:54

دنیا کا سب سے بڑا جینز کا جوڑا پیرو میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا

پیرو کے ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور نے 22 منزلہ عمارت جتنا جینز کا جوڑا بنا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
پیرس ڈیپارٹمنٹ سٹور چین نے فیشن برانڈ کنساس کے ساتھ مل کر  اس جینز کے جوڑے کو بنایا ہے۔ اسے سان خوآن دے میرافلوریس میں واقع ایک مال میں نمائش کےلیے پیش کیا گیا ہے۔
جینز کے اس جوڑے کو بنانے  کے لیے 50 افراد کی ایک ٹیم نے 6 ماہ کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ 215 فٹ اونچی اور 140 فٹ چوڑی یہ دنیا کی سب سے بڑی جینز ہے۔
اس جینز کو بنانے کے لیے جو میٹریل استعمال ہوا ہے، اس کا وزن قریباً 6 ٹن ہے۔یہ جینز اتوار تک تو نمائش کے لیے موجود رہے گی، اس کےبعد اس سے 10 ہزار  بار بار استعمال ہونے والے بیگ بنائے جائیں گے۔ ان بیگز کو اسی ڈیپارٹمنٹ سٹور میں فروخت کر کے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال میں کمی کی تشہیر کی جائے گی۔

دنیا کا سب سے بڑا جینز کا جوڑا پیرو میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu