ویٹ لفٹر نے ایک منٹ میں 23 لائسنس پلیٹیں چیر کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 مارچ 2019 23:49

ویٹ لفٹر نے ایک منٹ میں 23 لائسنس پلیٹیں چیر  کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک  ویٹ لفٹنگ چیمپئن اب گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بھی ہے۔انہوں نے ایک منٹ میں 23 لائسنس پلیٹیں چیر کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔
یو ایس نیشنل اور ورلڈ پاور لفٹ چیمپئن شپ کے فاتح بل کلارک  نے بینگہمٹن، نیو یارک میں ہونے والی ایک تقریب میں  1 منٹ میں امریکی حکومت کی جاری کردہ 23 لائسنس پلیٹوں کو درمیان سے دو ٹکڑے کر دیا۔

(جاری ہے)


اس موقع پر موجود گینیز کے نمائندے نے  بل کلارک کو  1 منٹ میں زیادہ سے زیادہ  لائسنس پلیٹیں چیرنے  کا ریکارڈ ہولڈر قرار دیا۔
کلارک کا کہنا ہے کہ  انہیں بار بار گینیز ورلڈ ریکارڈ بک دیکھنا یاد ہے،  وہ ایک دن اس کا حصہ بننے کے خواب دیکھا کرتے تھے۔ کلارک نے بتایا کہ ریکارڈ بنانے کی اس کوشش کا مقصد بچوں کے کینسر اور ہَامَہ  (scleroderma) کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu