گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 16 سالہ خرگوش کو دنیا کا سب سے ضعیف خرگوش قرار دے دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 مارچ 2019 23:49

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 16 سالہ خرگوش   کو دنیا کا سب سے ضعیف خرگوش  قرار دے دیا

الینوائے سے تعلق رکھنے والی خاتون کے پالتو  16 سالہ خرگوش کو گینیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا  کا  سب سے ضعیف خرگوش قرار دے دیا ہے۔
مک نامی اس خرگوش کی 16 ویں سالگرہ 9 فروری کو منائی گئی تھی اور اسی وجہ سے گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کا سب سے ضعیف  زندہ خرگوش قرار دیا ہے۔
مک  کی مالکن لز رینچ نے بتایا کہ وہ اس خرگوش سے 2004 میں اس وقت ملی تھی جب وہ جانوروں کے تحفظ کے مرکز میں بطور رضاکار کام کر رہی تھیں۔

اُن کی ایک دوست نے مک کو اپنایا تھا۔

(جاری ہے)

کچھ عرصے بعد وہ دوست دوسرے شہر چلی گئی تو لز نے مک کو اپنا لیا۔
بہت سے مواقعوں پر لز کو لگا کہ  وہ مک کو کھو دیں  گی لیکن مک بڑھتی عمر کے باوجود مضبوط رہا۔لز نے بتایا کہ وہ 20 سالوں سے خرگوشوں کا خیال رکھ رہی ہیں، انہیں معلوم ہے کہ خرگوش 13 سال سے زیادہ زندہ نہیں رہتے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق تاریخ میں طویل ترین عمر پانے والے خرگوش کا نام فلوپسی تھا۔ وہ آسٹریلیا کے جنگل میں پیدا ہوا، جس کے بعد تسمانیہ کے شہری نے 1964 میں اسے  اپنا لیا۔فلوپسی کی عمر 19 سال سے بھی زیادہ تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu