اے آئی سافٹ وئیر چوروں کو چوری کرنے سے پہلے شناخت کر سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 مارچ 2019 23:49

اے آئی سافٹ وئیر چوروں کو چوری کرنے سے پہلے شناخت کر سکتا ہے

2002ء میں ٹام کروز کی فلم منیارٹی  رپورٹ میں  مجرموں کو جرم کرنے سے پہلے روکنے کا تصور پیش کیا گیا تھا۔ اب تک تو اسے کسی سائنس فکشن فلم کا خیال سمجھا جا تا تھا  لیکن مصنوعی ذہانت میں تیز ترین جدت کے باعث  اب یہ تصور حقیقت بن رہا ہے۔
ایک جاپانی ٹیک سٹارٹ اپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مصنوعی ذہانت سے لیس ایسا سافٹ وئیر بنایا ہے جو نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج کاتجزیہ کر کے  گاہکوں کے مشتبہ برتاؤ کا پتا چلاتا ہے اور چوری چھپے چیزیں اٹھانے والوں  کو چوری کرنے سے پہلےئ  شناخت کر لیتا ہے۔


واک آئی (VaakEye) ایک اے آئی سافٹ وئیر ہے جو جاپانی سٹارٹ اپ واک نے ڈویلپ کیا ہے۔ مبینہ طو ر پر یہ سافٹ وئیر چوری ہونے سے پہلے ہی  دکان چوروں کا پتا چلا سکتا ہے۔ یہ سافٹ وئیر کیمرے میں نظر آنے والے افراد کی مشکوک حرکات کی بنا پر انہیں مشتبہ ظاہر کرتا ہے، جو بعد میں چوری کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سافٹ وئیر کا الگورتھم اگر دیکھے کہ چوری کا احتمال بہت زیادہ ہے تو وہ دکان کے مالک کو سمارٹ فون پر ایک الرٹ بھیج دیتا ہے تاکہ اس چوری کو روکا جا سکے۔


واک آئی کے بارے میں دسمبر 2018ء میں خبریں سامنے آئی تھیں۔تب اس سافٹ وئیر نے یوکوہاما کے ایک سٹور چوری کےبعد ایک بوڑھے چور کو شناخت کر لیا تھا ۔
آج واک آئی کو ٹوکیو کے چند درجن سٹوروں پر ٹسٹ کیا جا رہا ہے۔ اگلے تین سالوںمیں اسے جاپان بھر میں 1 لاکھ سٹوروں پر نصب کیا جائے گا۔
واک آئی کو ایک پیچیدہ الگورتھم کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

اسے نگرانی کے کیمروں کی  1 لاکھ گھنٹوں کی فوٹیج کی مدد سے سکھایا گیا ہے۔ یہ 100 مختلف عوامل جیسے کسی شخص کے چہرے، کپڑے، حرکات، مجموعی برتاؤ، جس علاقے میں سٹور ہے وہاں جرائم کی شرح اور موسم کی صورتحال کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر میں تجربات کے دوران اس سافٹ وئیر نے 7 دکان چوروں کو  پکڑنے میں مدد دی تھی۔ اس سافٹ وئیر سے دکان چوری کی وارداتوں میں 75 فیصد کمی ہوئی ہے۔

تاہم اس سافٹ وئیر سے پولیس چوری ہونے کے بعد چوروں کو نہیں پکڑ سکتی لیکن سٹور کےمالک چوری ہونے  سے پہلے اسے روک سکتے ہیں۔
عملی طور پر سٹور کے مالکان کسی بھی شخص کو واک آئی کے الرٹ کی بنیاد پر نہیں پکڑ سکتے ہیں لیکن وہ الرٹ ملنے پر مطلوبہ شخص کے پاس جا کر کسی چیز کی ضرورت ہونے کا پوچھ سکتے ہیں۔سٹور کے عملے میں کسی شخص کے قریب ہونے کی وجہ سے چور چوری کے ارادے کو ترک کر سکتا ہے۔
واک آئی کو ابھی تو دکان چوری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی کاروباری ادارے اسے عوامی مقامات اور  ریلوے پلیٹ فارمز پر اشتہار  دکھانے کےلیے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سافٹ وئیر سےخودکشی کرنے والوں کو بھی خودکشی کرنے سے پہلے روکا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu