کے ایف سی نے” کینٹکی فرائیڈ ہاٹ ٹب“ تخلیق کرنے کے لیے فنڈز جمع کرنے شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 مارچ 2019 23:50

کے ایف سی نے” کینٹکی فرائیڈ ہاٹ ٹب“  تخلیق کرنے کے لیے فنڈز جمع کرنے شروع کر دئیے

فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی  ایک  حیرت انگیز پراڈکٹ  ” کینٹکی فرائیڈ ہاٹ ٹب“ بنانے کے لیے فنڈز جمع کر رہی ہے۔
کے ایف سی کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈیگوگو پر کے ایف  سی چکن بکٹ کی طرح کے ہاٹ ٹب کی تیاری کے لیے فنڈز جمع کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹب میں بکٹ کی طرح مزے کا چکن نہیں بلکہ گرم پانی ہوگا۔ کے ایف سی کا کہنا ہے کہ اس ہاٹ ٹب  میں پانی کو لکڑیوں سے گرم کیا جائے گا۔ ایک ٹب میں فرائیڈ چکن سے محبت کرنے والے 5 افراد آرام کر سکیں گے۔ یہ ہاٹ ٹب 360 ڈگر ی پر گھوم سکے گا۔
فنڈز جمع کرنے کی اس مہم میں اب تک 46 ہزار ڈالر جمع ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu