چین کی حیرت انگیز رقم گننے کی انسانی مشینیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 مارچ 2019 23:49

چین کی حیرت انگیز رقم گننے کی انسانی مشینیں
دنیا بھر کے بنکوں  اور مالیاتی اداروں  کے ساتھ چین میں  بھی  پیسہ گننے کی مشینیں استعمال ہوتی ہیں لیکن چین میں بہت سے کیشئر  ان مشینوں کی سی تیزی سے پیسے گنتے ہیں۔یہ تمام کیشئر  تیز رفتاری سے پیسے گننے کےلیے الگ الگ طریقے استعمال کرتے ہیں۔ چین کا ایک مقبول ٹی وی تیزی سے  رقم گننے  کا مقابلہ بھی منعقد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں مختلف بنکوں سے لوگ شامل ہوتے ہیں۔اس حوالے سے بہت سی ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر وائرل  ہوچکی ہیں۔اسی طرح کی ایک ویڈیو میں تو ایک خاتون کو ایک ساتھ پانچ نوٹ گنتے ہوئے اور نوٹوں کاپورا پیکٹ 10 سیکنڈ سے بھی کم میں گنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
چین  میں نوٹ گننے کی ان انسانی مشینوں کی چند ویڈیو ز آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu