ایک ماں کے بیٹی کو ائیرپورٹ پر بھول جانے کے باعث جہاز کو راستے سے ہی واپس آنا پڑا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 مارچ 2019 23:53

ایک ماں کے بیٹی کو ائیرپورٹ پر بھول جانے کے باعث جہاز کو راستے سے ہی واپس آنا پڑا
ایک مسافر جیٹ جہاز کو اس وقت ائیرپورٹ پر واپس  آنا پڑا جب جہاز میں سوار ایک ماں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو  ائیرپورٹ پر  ہی بھول آئی ہے۔
سعودی پرواز SV832  کی جاری کردہ آڈیو   کے مطابق جدہ سے کوالا لمپور جانے والی پرواز کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور  سے پوچھا  کہ کیا اسے  جہاز واپس اتارنے کی اجازت مل سکتی ہے؟
جب پائلٹ سے وجہ پوچھی جاتی ہے تو وہ بتاتا ہے کہ  ایک خاتون مسافر اپنی بیٹی کو کنگ عبدالعزیز ائرپورٹ کے ٹرمینل پر چھوڑ آئی ہے اور اب پرواز میں مزید سفر کرنا نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)


اس کے بعد وہ  طریقہ  کار کے بارے میں بات کرتے ہیں، کیونکہ اس سے پہلے انہیں کبھی ایسی  صورتحال کا سامنا  نہیں کرنا  پڑا تھا۔تھوڑی سی گفتگو کے بارے جہاز کے پائلٹ کو ائیرپورٹ واپس اتارنے کی اجازت مل جاتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطا بق یہ خاتون اپنے فون میں اتنا مصروف تھی کہ اپنی بیٹی کو بھول کر جہاز میں جا بیٹھی۔
سوشل میڈیا صارفین نے   بیٹی کوبھولنے پر ماں پر تنقید اور جہاز کو واپس  لانے پر پائلٹ کی تعریف کی ہے۔
پائلٹ اور ٹرمینل حکام کے بیچ ہونے والی یہ گفتگو آپ بھی سنیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu