پنسلوینیا کے 11 سالہ لڑکے نے سنیپ چیٹ کے استعمال سے ٹیکساس کی خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی جان بچا لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 مارچ 2019 23:53

پنسلوینیا کے 11 سالہ لڑکے نے سنیپ چیٹ کے استعمال سے ٹیکساس کی  خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی جان بچا لی

پنسلوینا سے تعلق رکھنے والے لڑکے  نے سوشل میڈیا کی مدد سے  1500میل دور رہنے والی لڑکی کو، جو خود کشی کرنا چاہتی تھی، بچا لیا۔
گیبریل رونجیر ، جن کی عمر جلد ہی 12 سال ہو جائے گی ، کی دوستی سنیپ چیٹ پر ہی ٹیکساس کی ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی ۔ یہ لڑکی جلد ہی  گیبریل اور اُن کے سکول کے دوستوں کے  گروپ کا حصہ بن گئی۔ایک دن لڑکی نے سنیپ چیٹ  پر بتایا ”وہ کل وہاں نہیں ہوگی“۔

اسی طرح کے میسج ،جو بظاہر عام سے نظر آ رہے تھے ، دیکھ کر گیبریل پریشان ہوگیا۔
گیبریل کی ماں لوری رونجیر نے بتایا کہ وہ گھر سے باہر تھیں جب اُن کے بیٹے نے انہیں میسج کر کے بتایا کہ اُس کی دوست نے اسے پریشان کن میسج بھیجے ہیں ، جن کی وجہ سے وہ پریشان ہو گیا  ہے۔لیری اور اُن کے شوہر فریڈ نے سمجھا کہ اُن کے  بیٹے کو کسی نے مذاق میں میسج کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے فون  پر ہی  اپنے بیٹے کو حکام  کو فون کرنے سے منع کر دیا۔
تاہم گیبریل واقعی اپنی دوست کے لیے پریشان تھا لیکن اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کرے۔ اس نے خودکشی کی کوشش سے روکنے والے  ادارے کا نمبر ملا لیا۔ اس ادارے نے گیبریل کا رابطہ مقامی حکام سے کرا دیا۔ جس وقت لوری گھر واپس آئیں تو گیبریل گرینڈ سالین پولیس ڈیپارٹمنٹ سے فون پر بات کر رہا تھا۔

تھوڑی سی تفتیش کے بعد پولیس نے لڑکی کو ڈھونڈ نکالا ، اسے خود کشی  کرنے سے روکا اور اس کے مسئلے میں اس کی مدد بھی کی۔
لوری اور فریڈ  کے مطابق وہ اپنے دل کی آواز سننے پر اپنے بیٹے کے شکرگزار ہیں۔پولیس نے بھی مدد کرنے پر گیبریل کو شکریے کا خط لکھا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu