اس مررالوژن نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 مارچ 2019 23:54

اس مررالوژن نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ آپ بھی دیکھیں

الینوائے سے تعلق رکھنے والے  شان ریسچاؤر اور اُن کے بھائی جب ایک مقامی سٹور میں گئے تو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اُن کی سٹور میں بنائی گئی ویڈیو باہر آنے تک وائرل ہو چکی ہوگی۔یہ سب اس مرر سیلفی ویڈیو کی بدولت ممکن ہوا جو دونوں  بھائیوں نے بوریت سے بچنے کے لیے بنائی تھی۔
شان کی وائرل ویڈیو آپٹیکل الوژن بن گئی جس سے دنیا بھر کے لوگوں کو سر کھجانے پر مجبور کر دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا یا گیا ہے کہ شان شیشے میں خود کو دیکھ رہا ہے، کچھ دیر بعد کیمرہ زوم آؤٹ ہوتا ہے تو شان کا ایک اور عکس نظر آتا ہے جو اس کی طرف ہی دیکھ رہا ہوتا ہے۔ایسا ہی تیسری اور چوتھی بار بھی ہوتا ہے۔اس کے بعد کیمرہ مزید دور ہوتا ہے تو پتا چلتا ہے کہ شان  شیشے کے پاس نہیں بلکہ سٹور کے بیچ میں کھڑا ہے۔

(جاری ہے)


اس ویڈیو کو دیکھ کر اکثر صارفین کا خیال ہے کہ یہ جڑاؤں بھائیوں نے بنائی ہے یا اس میں کسی جادو کا عمل دخل ہے۔

تاہم 2 2 سالہ شان نے اس کی تردید کی ہے۔شان نے بتایا  کہ اُن کا بڑا بھائی کرسٹین  فلم بنا رہا تھا اس لیے وہ فلم میں نہیں تھا اور اس کا کوئی جڑواں بھائی بھی نہیں ہے۔
شان نے ویڈیو کی وضاحت کرتےہوئے بتایا کہ اُن کے بھائی اصل میں شیشے میں ریکارڈنگ کر رہے تھے اور وہ اُن کے پیچھے موجود شیشے کی مخالف کھڑے تھے۔ ایسے میں عکس سے یہ تاثر ابھرا جیسے وہ اپنی بھائی کے سامنے یا اُنک ے ساتھ  کھڑے ہیں۔
اس دلچسپ ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu