مونٹینگرو کے درخت سے آبشار کی طرح پانی گرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 مارچ 2019 17:57

مونٹینگرو کے درخت سے آبشار کی طرح پانی گرتا ہے

مونٹینگرو کے ایک چھوٹے سے گاؤں ڈینوسا میں  شہتوت کا ایک انوکھا درخت ہے ۔ یہ درخت برسات کے بعدپانی کی آبشار میں بدل جاتا ہے۔
اگرچہ پانی اس طرح زندہ درختوں سے باہر نہیں نکلتا  لیکن یہ  درخت ایک انوکھا مظہر ہے۔ برسات کے موسم میں زیر زمین جمع ہونے والا پانی درخت کی جڑوں سے ہوتا ہوا کسی دباؤ کے ذریعے چند فٹ اونچے تنے  کے سوراخ سے باہر نکلتا ہے۔


مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20 سے 25 یا اس سے بھی زیادہ عرصے سے درخت برسات میں آبشار بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کے مطابق یہ درخت 100 یا 150 سال پرانا ہے۔اس  درخت سے پانی نکلنے کا منظر دیکھنے کے لیے بہت سے سیاح بھی علاقے کا رخ  کرتے ہیں۔ٍ
اسی طرح کا ایک مظہر ایسٹونیا کے ایک ٹاؤن تولاہا میں بھی دیکھنے میں آتا ہے جہاں ایک پرانے کنویں ، جسے جادوگرنیوں کا کنواں کہا جاتا ہے ، سے اسی طرح  پانی باہر آتا ہے  ۔ اس کنویں سے پانی باہر آنے کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ جادوگرنیوں کی لڑائی کی وجہ سے ہوتا ہے۔تاہم ڈینوسا کے لوگ  درخت سے پانی نکلنے کے پیچھے کوئی حیرت انگیز افسانہ  نہیں بتاتے بلکہ وہ اسے حیرت انگیز قدرتی مظہر خیال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu